🗓️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضۃ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہیں۔
حریت کانفرنس نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کے اقدامات کو واپس لینے اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے عمل کو روکنے کے لئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جب تک بھارت 5اگست 2019کے اقدامات کو واپس نہیں لینا اس کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے صوبہ جموں کے صدر میر شاہد سلیم نے جموں میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے فسطائی رویے کا نوٹس لیں جس سے کشمیریوں کے جان و مال اورعزت و آبرو کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام حق خودارادیت کے حصول کے لئے ایک جائز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔
دریں اثناء تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان 2018 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کشمیر کاز کو مؤثر انداز میں اجاگر کررہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اور بھارت یکطرفہ اقدامات سے اس کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے دنیا پر زوردیاکہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ 5 اگست 2019 کے اقدامات کو واپس لے اورتنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ بامعنی بات چیت شروع کرے۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں سعودی سفیر کا حزب اللہ پر ایک بار پھر حملہ
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید البخاری نے ایک
جنوری
پرویز الہی کو ریلیف
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ایک
جون
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور سمیت 14 ملزمان بری، صدر زرداری اور دیگر ملزم قرار
🗓️ 26 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیپلز
جنوری
وزیر اعظم نے خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا منصوبہ تیار کر لیا
🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم نے لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے
اگست
اسرائیلی بستیوں میں 3 عرب ممالک کی بالواسطہ شرکت بے نقاب
🗓️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کے تین عرب ممالک امریکی
مارچ
دنیا بھر میں انسٹاگرام سروس ڈاؤن، میمز کی بھرمار
🗓️ 22 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 اور 22 مارچ کی
مارچ
عمر ایوب خان کی ایمل ولی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست
🗓️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان نے
جولائی
یمنی تیل کی لوٹ مار
🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی پیٹرولیم وزیر نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں
اپریل