?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے خلاف خطرناک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ آئے دن سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو شہید اور گرفتار کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ختم نہ ہونے والی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے کشمیر ی عوام کے خلاف بھرپور جنگ چھیڑ رکھی ہے اور فوجیوں نے محاصروں اور تلاشی کارروائیوں کی آڑ میں قتل وغارت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے بدھ کو سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل و غارت اور گن پائوڈر، کیمیائی ہتھیاروں اور دیگر دھماکہ خیز مواد کے استعمال سے گائوں کے گاؤں کو نذرآتش کرنے کی مذمت کی اور فوجی کارروائیوں کو انسانیت کے خلاف سنگین جنگی جرم قراردیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد میں مصروف شہری آبادی کے خلاف فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے ایک مختصر وقفے کے بعد ضلع شوپیان کے علاقے راولپورہ میں بدھ کو ایک بار پھر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی، فوجیوں نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کی۔
اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے علاقے میں تین دن تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران کیمیائی مواد استعمال کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو شہید اور درجنوں مکانوں کو تباہ کر دیا تھا، قابض انتظامیہ نے شوپیان کے ان خاندانوں کے تمام بینک اکائونٹس بلاک کر دیئے ہیں جن کے گھروں کو بھارتی فوجیوں نے دھماکے سے اڑا دیا تھا۔
دوسری جانب سرینگر، شوپیان، پلوامہ، بڈگام، گاندربل اور بانڈی پور ہ کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری رہیں، گھروں پر چھاپے مارے گئے، لوٹ مار کی گئی اور مکینوں خصوصا خواتین کو ہراساں کیاگیا۔
ادھر بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے علاقوں ہکری پورہ اور حاجی بل میں شاکر بشیر ماگرے اور انشاء جان کے گھر وں پر چھاپے مارے اورمکینوں کو ہراساں کیا، این آئی اے نے بے بنیاد الزامات پر گھروں کو ضبط بھی کر لیا۔
دریں اثنا جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ کے وائس چیئرمین زاہد اشرف نے بدھ کو اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی پر فسطائی مودی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کی تصدیق، بالواسطہ بات چیت جاری ہے۔ اسحاق ڈار
?️ 26 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا اور ایران مذاکرات میں ثالثی
مارچ
اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی نئی چانسلری عمارت کا افتتاح کردیا
?️ 10 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی قونصل
جنوری
ماسکو کی جانب سے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی وجوہات کے بارے میں روسی میڈیا کا بیان
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: ماسکو سے شائع ہونے والے اخبار نے ایک رپورٹ میں
جولائی
صیہونی حکومت کی جانب سے خواتین فوجیوں کی حمایت کی وجہ کیا ہے؟
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے پیر کی شام شائع ہونے
دسمبر
ایران جنگ اور امریکی ریپبلکنز میں شگاف
?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں: یہاں تک کہ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کی بنیاد میں
اپریل
پاکستان کی وزارت خارجہ: تہران اور اسلام آباد کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری ہے
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران
مئی
روس کے یوکرینی فوج کے توانائی اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے پر حملے
?️ 23 اگست 2026سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرینی
اگست
صیہونی کابینہ میں مزید اختلافات
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اندرونی اختلافات مزید گہرے ہو گئے ہیں،
مارچ