?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے چار سالوں سے بھارت کی قید میں گرفتار شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے چھوٹے بھائی اور جے کے ایل ایف کے مرکزی قائد ظہور احمد بٹ پر مسلسل چوتھی مرتبہ پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے انہیں مزید دو سال کے لیے حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ظہور احمد بٹ کی سزا میں اضافے کی اطلاع ملتے ہی جموں کشمیر کے طول و عرض میں غم و غصہ کی کیفیت دوڑ گئی آبائی گھر ترہگام کپواڑہ میں علیل ان کی 90 سالہ والدہ شاہ مالی بیگم ان کے بچوں اور اہلیہ میں تشویش پیدا ہو گئی۔
انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے خاندان کے سربراہ ظہور بٹ کو علاج کی خاطر فوری رہا کرکے گھر منتقل کیا جائے۔
واضح رہے کہ ظہور احمد بٹ جو پچھلے چار سال سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بھارت کی قید میں ہیں اور ان دنوں ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ میں اسیری کے شب و روز گزار رہے ہیں ان کو گزشتہ ایک ماہ سے صحت کی خرابی بالخصوص کھانسی اور بخار کا سامنا بھی ہے مگر حکام بالا بار بار کی مانگ اور درخواست کے باوجود ان کو طبعی معائنہ کے لیے معالج کے پاس لے جانا گوارہ نہیں کر رہی۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی
جنوری
یوکرین کی فوج اور بینکنگ ویب سائٹس پر سائبر حملہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین نےاعلان کیا کہ وزارت دفاع مسلح افواج اور دو بینکوں،
فروری
نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کو نامزد کردیا
?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے
فروری
اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معترف
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان
مئی
امریکہ میں درجنوں طلبہ کے ویزے منسوخ ؛ وجہ ؟
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سی ٹی انسائیڈر کو معلوم ہوا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
اردن کا صیہونیوں کے خلاف اہم بیان
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی
اکتوبر
یمنی عوام کااقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی تیل کمپنی کے کارکنوں نے سعودی اتحاد کی جانب سے
جنوری
بلوچستان: تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال بعد آج دوبارہ کھولا جائے گا
?️ 8 اپریل 2023بلوچستان: (سچ خبریں) حکومت نے تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال
اپریل