?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارت کے یوم آزادی سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور بھارتی انتظامیہ نے 15 اگست سے پہلے درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے قبل سیکورٹی کے نام پر درجنوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور سرینگر اور دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں جس کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی، پولیس اور پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے سرینگر، بڈگام، پلوامہ اور دیگر علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں نے سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں گشت، گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ کشمیر ایک فوجی اور پولیس اسٹیٹ بند کر رہ گیا ہے جہاں محصور ہیں اور بھارتی فورسز انہیں ہراساں اور دہشت زدہ کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار اور فوجی بنکر پورے مقبوضہ علاقے میں ہر جگہ نظر آتے ہیں، سرینگر کے ایک اور رہائشی نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں یا سڑکوں پرپید سفر کرنے والوں کو روک کر تلاشی لی جاتی ہے اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک میں کل ہونے والے عام انتخابات کے لیے
فروری
دہشت گردی کا خاتمہ: پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات دوسرے روز میں داخل
?️ 26 اکتوبر 2025 استنبول، اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت
اکتوبر
ڈچ وزارت دفاع میں سائبر رکاوٹ
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: نیدرلینڈز کی وزارت دفاع میں مواصلاتی نیٹ ورکس میں سے ایک
اگست
غزہ میں تل ابیب کی ناکامی اور مستقبل کی تبدیلی کا روڈ میپ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعہ کے مرکز، INSS، اس
جولائی
آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان آج
مئی
آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کر کے گئے:مریم اورنگزیب
?️ 14 مئی 2022(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
مئی
محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ بنے
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: فوجی رہنماؤں، طلباء مظاہرین اور سول سوسائٹی کے اراکین سے
اگست
پاکستان کو انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں اہم کامیابی
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں ایک
نومبر