?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی جاری ہے اور اب بھارتی دہشت گرد فوج نے تازہ ترین کاروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر کے علاقے کھنموہ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج، پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی طرف سے علاقے میں مشترکہ طور پر شروع کی گئی تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔
جیسے ہی نوجوانوں کی شہادت کی خبر علاقے میں پھیلی سینکڑوں مرد، خواتین اور نوجوانوں نے پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گھروں سے نکل کر زبردست بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کئے، مظاہرین کھنموہ میں اس گھر کے باہر جمع ہوگئے جہاں فوجیوں نے نوجوانوں کو شہید کیا تھا اور ان کے بہیمانہ قتل کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے، انہوں نے کہاکہ شہید نوجوان بے گناہ تھے اور انہیں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت پسند کشمیری عوام سے 21 مئی جمعہ کو معروف آزادی پسند رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کا یوم شہادت شایان شان طورپر منانے کیلئے مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان کہا ہے کہ اس دن مقبوضہ علاقے میں جاری کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں بیان سے اہل خانہ ناراض
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان میں
اگست
55 فیصد صیہونی اب بھی ایرانی حملے سے خوفزدہ
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: ایک صیونیستی میڈیا نے اپنے تازہ ترین سروے کے نتائج
جون
قیدیوں کا تبادلہ جارحیت کےمکمل طور پر بند ہونے اور صیہونیوں کے غزہ سے نکلنے پر منحصر
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری
شام کے عبوری آئین پر الجولانی کے دستخط
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:شام کے متنازعہ رہنما ابو محمد الجولانی نے نیا آئینی
مارچ
غزہ جنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا بیان
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں زور
ستمبر
بیروت کا انسانی طوفان
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار اور رائی الیوم
فروری
ایران نے امریکہ کو بالواسطہ مذاکرات کی تجویز کیوں دی؟
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات 7
مارچ
محورِ مزاحمت حتمی وار کے لیے تیار، اسرائیل کے زوال کے دن قریب ہیں
?️ 29 اگست 2025محورِ مزاحمت حتمی وار کے لیے تیار، اسرائیل کے زوال کے دن
اگست