?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر دیئے گئے دلیرانہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بیان پر پاکستانی حکومت اور خاص کر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی اور دیگر حریت رہنمائوں نے کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے اس بیان سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلال احمد صدیقی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اختیار کیاگیا موقف حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی کے بارے میں شکوک و شبہات پھیلانے والے لوگوں کیلئے چشم کشا ہے۔
کشمیری عوام اور حریت قیادت کو پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے اور وہ تمام بین الاقوامی فورموں پرتنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی ان کی کوششوں کے معترف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ موقف کہ جب تک بھارت 5 اگست 2019 سے قبل والی جموں و کشمیر کی پوزیشن بحال نہیں کرتا اس وقت اس سے کوئی مذاکرات یا تجارت نہیں ہوسکتی انتہائی قابل تعریف ہیں اور کشمیری عوام اور حریت قیادت ان کے اس موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر کے محکوم عوام کو حق خود ارادیت کے حصول کی ان کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی پر ہم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ادھر جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصعب نے واضح کشمیر پالیسی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرے۔
جموں و کشمیر انصاف پارٹی کے وائس چیئرمین محمد سلطان بٹ نے حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کے اعادے کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی کوششیں نوجوان کشمیری نسل کیلئے باعث تقویت ہیں۔


مشہور خبریں۔
دنیا کی پہلی اسمارٹ جائےنماز
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:آپ نے اسمارٹ واچ، اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ فون تو
مئی
ایران نے مذاکراتی عمل کو کامیابی سے تاکتیکی سطح پر کنٹرول کیا ہے: ترک ماہر
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان مسقط میں ہونے والے حالیہ
اپریل
سری لنکا میں جنگی جرائم کا معاملہ، اقوام متحدہ نے بڑا قدم اٹھالیا
?️ 24 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے سری لنکا میں جنگی جرائم کے
مارچ
مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنے کا خواب صرف ایک وہم ہے:مصر
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت
جون
اسرائیل کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو دھمکی
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے مندوب کے توسط سے حماس
اپریل
Game of Thrones Is a Bleak Extended Metaphor for Overparenting
?️ 10 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
بلوچستان میں کالعدم تنظیمیں ڈیتھ اسکواڈ چلا رہی ہیں، نگران وزیر داخلہ
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے
اکتوبر
میں پاگل نہیں ہوں: ٹرمپ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے
مئی