?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اب قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی اور نہ ہی بھارت اب قانون کے مطابق چل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آئین کے نہیں بلکہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ایجنڈے کے تحت چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پی ڈی پی کے ارکان کو لالچ اور دھمکیاں دیکر پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی کے یہ ریمارکس مبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سرینگر دفتر میں پانچ گھنٹوں تک ان کی پوچھ گچھ کے بعد سامنے آئے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ای ڈی جیسی تحقیقاتی ایجنسیوں کو مجھے ڈرانے دھمکانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور مودی حکومت مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پاسپورٹ کے حق سے بھی انکار کیا جا رہا ہے، محبوبہ مفتی نے ای ڈی کی طرف سے پوچھ گچھ کے بعد جمرات کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ بھارت میں اختلاف رائے کو جرم بنایا گیا ہے اور این آئی اے، سی بی آئی اور ای ڈی جیسی بھارتی ایجنسیوں کو حزب اختلاف کو خاموش کرانے کے استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ بھارتی حکومت مخالف کرنے والوں کو بغاوت یا منی لانڈرنگ جیسے الزامات کی زد میں لا رہی ہے اور بھارت آئین کے ذریعے نہیں چل رہا بلکہ یہاں ایک مخصوص سیاسی جماعت کا ایجنڈہ نافذ ہے۔
مشہور خبریں۔
مشرقی یوکرین میں دو امریکی فوجی ہلاک
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقی یوکرین کے خود مختار علاقوں میں
جولائی
یہودیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں برطانوی مسلمان پولیس آفیسر معطل
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی مسلمان خاتون پولیس آفیسر کو یہودیوں پر تنقید کرنے کے
ستمبر
ثانیہ مرزا اب کس کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں؟
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: بھارتی میڈیا میں ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی
جون
شہبازشریف حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافے کا انتباہ
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں
اپریل
9 مئی کیس: شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج، گرفتار کرلیا گیا
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) 9 مئی حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے
جنوری
اسرائیل نے ایرانی دھماکے میں ملوث ہونے سے انکار کیا
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے ان ممالک کے نام نہیں بتائے جن
جنوری
75% امریکی واشنگٹن کے طرز عمل سے غیر مطمئن
?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق چار میں سے تین امریکی
اپریل
ترک عوام بائیڈن کو بیلٹ باکس میں جواب دیں گے:اردگان
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات کے اہم
مئی