مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری، حریت کانفرنس نے شدید تشویش کا اظہار کردیا

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری، حریت کانفرنس نے شدید تشویش کا اظہار کردیا

?️

سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئے دن بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کاروائیوں کو وحشیانہ کاروائیاں قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جبری گرفتاریوں، پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ جیسے کالے قوانین کے وحشیانہ استعمال اور کورونا وبا کی آڑ میں کرفیو سے مقبوضہ علاقے میں خوفناک ماحو ل قائم ہوگیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے سیکریٹری پریس فیاض احمد بٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں وادی چناب میں کشمیری نوجوانوں کے خلاف پولیس کی کارروائی اور ضلع راجوری سے چار نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان وحشیانہ کارروائیوں کابنیادی مقصد ان دور دراز علاقوں کے لوگوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے ان ظالمانہ اقدامات کے باوجود جدوجہد آزادی کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی پر امن جدوجہد کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

حریت کانفرنس کے سیکریٹری نے کہا کہ تاریخ اس تلخ حقیقت کی شاہد ہے کہ قابض فورسز دنیا بھر میں آزادی کی کسی بھی تحریک کو شکست نہیں دے سکی ہیں اور کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے تنازعہ کشمیر کے جلد از جلد حل کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر جبری گرفتاریوں، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور بنیادی حقوق سے انکار کا سخت نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات شروع کرنے کی غرض سے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں مہنگائی اور مکانات کی آسمان چھوتی قیمتیں

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں مہنگائی اور مکانات کی آسمان چھوتی قیمتوں نے امریکی

فلسطین کے جنین شہر پر صیہونی حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین

سیلاب متاثرین کیلئے تمام امدادی اشیا ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، مریم اورنگزیب

?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے

صہیونی فوج نے نابلس کے مشرق میں کئے وحشیانہ حملے

?️ 2 فروری 2022سچ خبریں:  قابض صہیونی افواج نے آباد کاروں کی سلامتی کو یقینی

فٹ بال ورلڈ کپ کو قتل عام کے لیے کس طرح استعمال کیا جا رہا ہے؟

?️ 5 دسمبر 2022سچ خبریں:دنیا کے اہم ترین فٹ بال مقابلوں کے آغاز اور ان

تل ابیب کے خلاف یمنی فورسز کا منفرد آپریشن

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر آج صبح

اسرائیل کیونکر حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا؟

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کے رہائشی علاقوں پر قبضے اور جارحیت کے ذریعے

تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے