?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں، کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے سخت کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور یہ کرفیو 17 مئی کی شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق تازہ ترین آرڈر کے مطابق اس بار کورونا کرفیو پہلے کے مقابلے میں سخت ہوگا اور اس دوران صرف میڈیکل اور کھانے پینے جیسی ضروری خدمات ہی کھولنے کی اجازت ہوگی۔
اس دوران 25 سے زائد افراد کو شادی کی تقاریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، اس سے قبل کورونا کرفیو کی مدت 10 تاریخ کو صبح سات بجے تک ختم ہونے والی تھی۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کو اپنے محبوب رہنما محمد اشرف صحرائی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے اورا ن کے لئے دعائیہ تقاریب منعقد کرنے سے روکنے کے لئے مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے پر بھارتی قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں جموں کی ادھمپور جیل میں محمد اشرف صحرائی کے دوران حراست قتل کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے زیر نگرانی اعلیٰ سطح پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس جیل میں گزشتہ چارسال سے ہرسال ایک قیدی کو دوران حراست قتل کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ادھمپور جیل کو بدترین انٹروگیشن سینٹرمیں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں قیدیوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ترجمان نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی مسلسل حمایت کرنے پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
یوکرین کی امداد امریکیوں کی اگلی نسل کے ساتھ کیا کرے گی؟امریکی رکن کانگریس کی زبانی
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی رکن کانگریس نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کو
اپریل
غزہ میں انسانی سرگرمیوں کے مکمل انہدام کا خطرہ
?️ 19 دسمبر 2025 غزہ میں انسانی سرگرمیوں کے مکمل انہدام کا خطرہ غزہ میں
دسمبر
اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اعلیٰ طاقت
?️ 7 جولائی 2024 مختلف صیہونی اور امریکی ذرائع ابلاغ لبنان کے ساتھ صیہونی حکومت کی
جولائی
ہرتزوگ کا دورہ آنکارا تل ابیب تعلقات کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے: فلسطینی گروہ
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ آنکارا اور تل ابیب کے
مارچ
شام میں داعشی سرغنہ ہلاک
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام کے صوبے درعا میں اس ملک کی فوج کے ساتھ
اگست
صیہونی حکومت فلسطینی گروہوں کے اتحاد سے کیوں پریشان ہے؟
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: بیجنگ میں فلسطینی گروپوں کے درمیان تین ماہ تک جاری رہنے
جولائی
ایرانی ایٹمی معاہدے کی کامیابی پابندیاں ہٹانے میں ہے :چینی سرکاری اخبار
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کے ایک سرکاری اخبار نے ویانا مذاکرات کے فریقین سے
دسمبر