?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کی تازہ لہر شروع ہوگئی ہے جس کے تحت بھارتی فوج آئے دن کشمیریوں کے گھروں میں داخل ہوکر نوجوانوں کا قتل عام کررہی ہے جبکہ عالمی برادری اس ظلم اور قتل عام کے خلاف بالکل خاموش ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل عام کی تازہ لہر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں تحریک آزادی کشمیر کو بھارتی مظالم کے باوجود جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیان میں شوپیاں اور دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں کی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد اشرف صحرائی، مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ کے عزم وحوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ نظر بندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔
دریں اثنا بھارتی فوج نے ایک بار پھر سرینگر، بارہمولہ، بڈگام ، بانڈی پورہ، اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں جس سے عام کشمیریوں کی زندگی جہنم بن گئی ہے
واضح رہے کہ قابض فورسز اہلکار تلاشی آپریشنوں کے دوران نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور خواتین و مردوں کو ہراساں کرتے ہیں جبکہ گھروں میں داخل ہوکر قیمتی اشیا بھی لوٹ لیتے ہیں اور اگر کوئی بھی شخص مزاحمت کرنا چاہے تو اسے گولی مار دی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی، سعودی،اماراتی اتحاد کا قیام
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش ڈرون
فروری
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری
?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے
جنوری
ٹرمپ واشنگٹن میں قتل کے مرتکبین افراد کے خلاف سزائے موت کے نفاذ کی کوشش میں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ
اگست
پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں فائنل کرلیے
?️ 26 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات
اکتوبر
سپریم کورٹ پاک بحریہ کا زمین کے حصول کیلئے براہ راست حکومت سے رجوع
?️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاک بحریہ کی جانب سے اپنے
دسمبر
روس یوکرین جنگ کا حقیقی فاتح کون ہے؟
?️ 1 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں خبروں کی بمباری نے حقیقی خبروں کو اس ملک
جون
امریکہ اور یورپ فلسطین سے توجہ ہٹانے کے درپے:روس
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے امریکہ اور یورپ کو
اکتوبر
اسرائیل کی تباہی کی نشانیاں ظاہر ہو چکی ہیں:سید حسن نصر اللہ
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی طرف اشارہ
مارچ