?️
کارگل: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) اور لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی) نے بھارتی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگردلی میں ہونے والے اجلاس میں انکے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) کا اجلاس 20 مئی کو نئی دہلی میں طلب کر رکھا ہے، جس کی صدارت وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے کریں گے ۔ کے ڈی اے اور ایک اے بی کے رہنماﺅں نے کرگل میں ایک اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئی دہلی جان بوجھ کر اہم مسائل کو پس پشت ڈال رہی ہے ۔
کے ڈی اے کے سینئر رہنما اصغر علی کربلائی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی حکومت لداخیوں کے ساتھ مناسب سلوک نہیں کر رہی، ہم ان مسائل پر ٹھوس حل کی توقع کرتے ہیں جو ہم نے بار بار اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور چھٹے شیڈول کا درجہ ہمارے اہم مطالبات میں سے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اجلاس میں ان پر توجہ دی جائے گی۔کربلائی نے خبردار کیا کہ اگر دلی کے اجلاس میں کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آئی تو ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کا صیہونیوں اور یوکرین کے لیے نیا تحفہ
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ جو بائیڈن امریکی
اکتوبر
جنگ کے بعد صیہونی حکام کو مسائل کا سامنا
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:جنگ ایران و اسرائیل کے بعد تل ابیب اور دیگر
جون
سانحہ مری: عثمان بزدار کسی ایک اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے
?️ 12 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مری میں برفباری کے سیزن اور موسم کی پیشگوئی
جنوری
آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہو سکتی ہے، آئینی بینچ کے ججز ٹرانسفر کیس میں ریمارکس
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
مئی
ازبکستان کے صدر اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال
?️ 3 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف اپنے دو روزہ دورے پر
مارچ
کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں
مئی
غزہ کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی منافقت کی ایک اور مثال؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے مصر کے صدر کے ساتھ کملہ حرث
دسمبر
کیا روس یوکرین کے خلاف ایرانی میزائل استعمال کر رہا ہے؟یوکرینی صدر کا انکشاف
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے امریکی اور مغربی دعووں کے برخلاف
ستمبر