?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سرینگر سے بھارتی پارلیمانی انتخابات کے امیدوار آغا روح اللہ نے تقسیم پیدا کرنے والے عناصر کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا روح اللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”پیپلز الائنس فار گپکارڈیکلریشن ”(PAGD) کوئی انتخابی اتحاد نہیں تھا بلکہ اس کا قیام ایک خاص مقصد کے لیے تھا جو اب بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی اے جی ڈی کی وجہ اب بھی موجود ہے اور اس کے لیے ہمیں دوبارہ متحد ہونا پڑے گا۔آغا روح اللہ نے کہاکہ الیکشن میں ہماری ایک بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ 5اگست 2019کو چھینے گئے حقوق کے لیے لڑنے کا ایک نیا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات اس ادارے کے لیےہیں جہاں ہمارے حقوق کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے ایک بڑا موقع ہے کہ ہم لوگوں تک پہنچیں اور انہیں بتائیں کہ ہم سے کیا چھینا گیا ہے۔
این سی لیڈر نے کہاکہ 05اگست 2019کو کئے گئے فیصلے ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں۔ ہمارے الیکشن لڑنے کا مقصد اپنے لوگوں کے اجتماعی جذبات کی نمائندگی کرنا ہے جو بھارتی اقدامات سے مایوس ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے بچوں کے گلے پر اسرائیل کا خنجر
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا
اپریل
غزہ جنگ بندی پر امریکہ کا ردعمل
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:اس سینئر امریکی اہلکار نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا
نومبر
انٹرپول کے اماراتی سربراہ کے خلاف تشدد کے الزام میں شکایت
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ایک وکیل نے متحدہ عرب امارات کےانٹرپول کے نئے سربراہ کے
جنوری
کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اسرائیل کے خلاف اہم مطالبہ کردیا
?️ 21 مارچ 2021کویت (سچ خبریں) کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے
مارچ
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ طلب
?️ 2 مئی 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات
مئی
کیوبا کے صدر کا صیہونیوں کے بارے میں اظہارخیال
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: کیوبا کے صدر نے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار
مارچ
مغربی حکام صیہونیوں کے تلوے کیوں چاٹ رہے ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: تل ابیب کے لیے مغربی رہنماؤں کی حمایت صرف عام
اکتوبر
نگرانی کیلئے ڈیٹا تک رسائی پر پابندی، اسلام آباد پولیس عدالتی حکم میں نرمی کی خواہاں
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے ایڈووکیٹ جنرل پر زور
جون