?️
سچ خبریں: کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہےہیں، کشمیری عوام اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کریں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر پر اپنے وعدوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی منظور قراردادکی 76 ویں سالگرہ منارہےہیں، یہ قراردادکشمیریوں کےناقابل تنسیخ حق خودارادیت کااعادہ کرتی ہے، بھارت نے 7 دہائیوں سےکشمیری عوام کو ان کےحق سے محروم رکھاہواہے، بھارتی مظالم کےباوجود کشمیریوں کاجذبہ اٹوٹ ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو کچل رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، آج کے دن اقوام متحدہ نے کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائےکی ضمانت دی، آج وقت ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں پر عمل کرے۔
وزیراعظم نے آگاہ کیا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کشمیر کی آبادی کی نوعیت اور سیاسی ڈھانچے کو تبدیل کررہا ہے، پاکستان کشمیری عوام کےحق خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی یوم حق خود ارادیت پر کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیر کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، حکومتِ پاکستان کشمیر کاز کو متعلقہ فورم پر اجاگر کررہی ہے۔
مشہور خبریں۔
تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی مغرب کی ناکام کوشش
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ویانا میں روسی سفیر نے اتوار کو ایک تقریر میں
فروری
امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک ہیکر گروپ نے امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب
اکتوبر
ٹیکس افسران کو کاروباری احاطے میں تعینات کرنے کا فیصلہ، سروسز سیکٹر کی نگرانی کا اختیار
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محدود ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے لیے
مئی
توہین عدالت کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس ارسال
?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیر
اگست
کیا اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کا کچھ بگاڑ سکتا ہے؟؛صیہونی میڈیا کا اہم اعتراف
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی
جون
غزہ میں جنگ بندی سے امریکہ کی ہچکچاہٹ پر روس کی تنقید
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی
مارچ
غزہ میں شہداء کی بڑھتی تعداد
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی جرائم کے تسلسل میں نیتن یاہو نے
اکتوبر
کویتی حکومت مستعفی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق کویت کے وزیراعظم نے سرکاری طور پر
اپریل