ہندوتوا بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکی مسلم شناخت مٹانے پر تلی ہوئی ہے

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی رہنمائوں، سول سوسائٹی کے ارکان اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو کالے قوانین کے تحت جھوٹے الزامات پر بار بارگرفتار اور ہراساں کر کے انہیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے مسلسل انکار کر رہی ہے۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویو زاور بیانات میں کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے کشمیریوں کی جائیدادیں اور زمینیں چھیننے اور کشمیری ملازمین کو معطل کرنے کی ظالمانہ پالیسی اپنا رکھی ہے اور اب تک درجنوں سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کے تمام اداروں میں غیر کشمیریوں کو تعینات کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے تاکہ ان اداروں پر کشمیریوں کا کنٹرول ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو ہراساں، دہشت زدہ اور گرفتار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ مارچ میں مقبوضہ علاقے میں حریت کارکنوں سمیت 70شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہاکہ بھارتی حکام حق خودارادیت کے مطالبے کو دبانے کے لیے حریت رہنمائوں،صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور یہاں تک کہ عام کشمیریوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کو دبانے اورڈرانے دھمکانے کے لئے این آئی اے اور ایس آئی اے جیسی اپنی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسیوں کو ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہا ہے جن کی سربراہی زیادہ تر غیر کشمیری ہندوتوا ذہنیت کے لوگ کررہے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہارکیاکہ بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی جیلوں اور چھوٹے سیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو قانونی سہولیات، طبی امداد اور صحت بخش خوراک سمیت بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں کشمیریوں کو دبانے میں ناکامی پر مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہرکرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ ماہرین نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیر قانونی نظربندیوں کا نوٹس لیں اور قیدیوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے مودی کے خط کا جواب دے دیا

🗓️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی

عالمی تجارتی جنگ: اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار 882 پوائنٹس گرگئی، عالمی مارکیٹیں بھی کریش

🗓️ 7 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ کے

اُڑنے والی موٹر سائیکل فروخت کے لیے پیش  کر دی گئی

🗓️ 5 نومبر 2021ٹوکیو(سچ خبریں) جاپان میں اڑنے والی موٹر سائیکل فروخت کے لیے پیش

اسلامی دنیا میں انڈونیشیا کا کردار

🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے

ایران سعودی عرب معاہدے نے شام کی عرب لیگ میں واپسی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے:ایسوسی ایٹڈ پریس

🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں عرب لیگ کی

فلسطین ہمیشہ اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ رہا ہے:ایرانی جنرل

🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران نائب سربراہ جنرل فدوی کا کہنا ہے کہ

چوہدری شجاعت نے حمزہ شہباز کو ہری جھنڈی دکھا دی

🗓️ 28 جون 2022لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ق نے حمزہ شہباز کی حمایت پر ن لیگ کو ہری جھنڈی دکھا

ججز کے خلاف مہم: توہین عدالت کی کارروائی، کیس سماعت کے لیے مقرر

🗓️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے