کنن پوش پورہ سانحے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔حریت رہنما

?️

سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماوں اور تنظیموں نے تین دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کنن پوش پورہ اجتماعی آبروریزی کے متاثرین کو انصاف نہ ملنے پرگہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 23 فروری 1991 کی رات کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران آٹھ سے اسی سال کی عمر کی تقریبا 100 خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی تھی۔

کنن پوشپورہ اجتماعی عصمت دری کے سانحہ کی برسی پر حریت رہنمائوں یاسین عطائی، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی ، جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے رہنما ایڈوکیٹ ارشد اقبال، جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے رہنما محمد حسیب وانی اور کشمیر تحریک خواتین کی رہنما محترمہ حذیفہ بانو نے سری نگر سے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا گیا ہے کہ کنن پوش پورہ کا المناک سانحہ بھارتی حکام کی طرف سے کشمیری خواتین کو جدوجہد آزادی سے دور رکھنے کے لیے ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔

انہوں نے بہادر کشمیری خواتین کو تحریک آزادی میں ان کے فعال کردار اور قربانیوں پر شاندار خراج تحسین پیش کیا اورا فسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری خواتین بزدل بھارتی فورسز کا سب سے بڑا نشانہ ہیں۔

حریت رہنماوں نے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو سزا دینے، ان کی تذلیل اور ڈرانے دھمکانے کے لئے خواتین کی آبروریزی کوہتھیارکے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کنن پوش پورہ کے ہولناک واقعہ کو نام نہاد بھارتی جمہوریت کے چہرے پر ایک بڑا داغ قرار دیا  ۔حریت رہنماوں اور تنظیموں نے عصمت دری کا شکار خواتین کو انصاف فراہم نہ کرنے پربھارتی حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس وحشیانہ عمل میں ملوث فوجی اہلکاروں کو بچانے کے لئے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی۔ حریت رہنماوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کریں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فورس کو تصویر لینا مہنگی پڑی

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک تصویر شائع کی ہے جس میں

کیا جنگ صرف غزہ تک ہی محدور رہے گی؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے ایک آڈیو پیغام

ایران سے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے: واشنگٹن پوسٹ

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے فرید زکریا کے قلم سے ایک رپورٹ

2024 پاکستان کے لیے کیسا سال ہو گا؟

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: نیا سال پاکستان کے سیاسی کیلنڈر میں ایک اہم لمحات

غزہ کی حمایت کے لیے ہماری جنگ لامحدود ہے: یمنی وزیر دفاع

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے یوم وعدہ کی

حکومت نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی

?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے جنرل سید عاصم منیر کو

برطانیہ فلسطینی عوام کے خلاف

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:لندن نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو جاری

صمصام بخاری کی آڈیو لیک 9 مئی واقعات میں عمران خان کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے، عطا تارڑ

?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے