کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں تازہ گرفتاریوں کی مذمت

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی لوک سبھا انتخابات سے قبل علاقے کے طول وعرض میں بھارتی فورسز کی طرف سے چھاپوں، محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اور گرفتاریوںکے نئے سلسلے کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے گھروں پر چھاپوں اور درجنوں کارکنوں کی گرفتاریوں کو سیاسی انتقام کی بدترین شکل قرار دیا جس کا مقصد اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے پرکشمیریوں کو سزا دینا ہے۔

انہوں نے بھارتی فورسز کے ساتھ ساتھ بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروںاین آئی اے اورایس آئی اے کے اہلکاروں کی طرف سے سرینگر، بارہمولہ، کپواڑہ، کولگام ، بانڈی پورہ ، پلوامہ ، شوپیان ، اسلام آباد ، بڈگام ، گاندربل ، پونچھ ، راجوری ، کشتواڑ اوردیگر اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران عام لوگوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

حریت ترجمان نے کہاکہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کو اپنے جائز مطالبے سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کرسکتے اور وہ اپنی جدوجہد آزادی کوہرصورت میں اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔عبدالرشید منہاس نے کشمیریوں کی ان کے گھروں سے جبری بے دخلی اور ان کی زمینیں غیر ریاستی باشندوں کو فروخت کرنے سمیت بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ اس طرح کی کارروائیوں سے پورے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔بیان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، اسلامی تعاون تنظیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیمیں مقبوضہ علاقے میں بھیجیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے مصر کو ڈبونے کے منصوبے کا انکشاف

🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی ویب سائٹ Netsuhnet کےمطابق اسرائیل نے غزہ

11لاکھ کشمیری کسانوں کو بینکوں کے17ہزار814کروڑ روپے کے قرض کی وجہ سے شدیدمشکلات کا سامنا

🗓️ 4 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و

ایرانی ڈرونز امریکہ اور صیہونی حکومت کے لیے ڈراؤنا خواب

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز واشنگٹن اور

روس نے یوکرین کے الزامات پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا

🗓️ 4 اپریل 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ میں ماسکو کے ایلچی نے روسی حکام کے

کیا دفعہ 370 پر سماعت ہوگی؟

🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی سپریم کورٹ نے آئندہ دو اگست سے کشمیر کو

عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

🗓️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب

شمال اور جنوب میں اسرائیل پر کیا گذر رہی ہے؟ صیہونی اخبار کی زبانی

🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت

پاکستان طالبان کے ساتھ بات چیت کم کرنے کے لیے کوشاں؛ وجہ ؟ 

🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی فوج کے قریبی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے ذرائع کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے