🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے زائدعرصے سے بھارت کے جابرانہ چنگل سے اپنے وطن کی آزادی اور انصاف کے حصول کے لئے جدوجہد میں بھارتی مظالم برداشت کررہے ہیں۔
میڈیا کے مطابق اکتوبر 1947میں سرینگر میں بھارتی فوج کی آمد کے بعد سے علاقہ ہنگامہ آرائی اور مشکلات کا شکار ہے جبکہ مودی حکومت نے خاص طور پر اگست 2019کے بعد جب بھارت نے یکطرفہ طور پرعلاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی ،اختلاف رائے کو دبانے کے لئے اپنے کریک ڈائون کو تیزکردیا ہے۔مودی کے تحت کشمیریوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے جو اس کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں پربھارتی فورسز وحشیانہ مظالم ڈھارہی رہی ہیں،قابض حکومت نے شہریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔اپنے حقوق کی منظم خلاف ورزی کے باوجود کشمیری اپنی مزاحمت پر ثابت قدم ہیں اور بھارتی فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار ی ہیں۔ ان کے پاس اپنے پیدائشی حق اور آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں روزمرہ کی زندگی ظلم اور خونریزی سے عبارت ہے، کشمیریوں کو مودی حکومت کے جابرانہ اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس معاملے پر عالمی برادری کی خاموشی سے مظالم جاری رکھنے کے لئے بھارتی حکومت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جس سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ انصاف کے اصولوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل خطے میں خونریزی کے خاتمے اور امن کی بحالی کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔
مشہور خبریں۔
سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، وزیراعلیٰ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
🗓️ 15 جون 2024سندھ : (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ
جون
27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف
🗓️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس
نومبر
صیہونیوں کی حماس کے خلاف ناکامی کی وجوہات؛ صیہونی جنرل کا تجزیہ
🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صیہونی جنرل نے غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی
دسمبر
پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا، الیکشن کمیشن تاریخ دے، پیپلزپارٹی
🗓️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی
اکتوبر
ڈالر کی اڑان جاری
🗓️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) امریکی ڈالر نے روپیہ کے کس بل نکال دیئے، اوپن
جون
حکومت سابق وزیر خزانہ لے سکتی ہے
🗓️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں غیر متوقع طور پر تبدیلیوں میں
اپریل
سپریم جوڈیشل کونسل سابق جج کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتی، فیض حمید، عرفان رامے
🗓️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے
فروری
ذہنی دباؤ اور اس سے بچنے کے آسان طریقے
🗓️ 7 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} انسان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی
فروری