چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنل سینٹر کا دورہ کیا

آرمی چیف

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنل سینٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹل سینٹر میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کی اور پیشہ وارانہ شعبہ جات میں اعلی ترین معیار پر رجمنٹ کی تعریف بھی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر شعبے میں جدت لائے گی۔
رجمنٹل سینٹر میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں حاضر سروس ، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، افسروں اور جوانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کی اور پیشہ وارانہ شعبہ جات میں اعلی ترین معیار پر رجمنٹ کی تعریف بھی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر شعبے میں جدت لائے گی، انفنٹری سمیت ہر شعبہ میں جدت لانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ہاتھوں 60 سالہ فلسطینی کی شہادت

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایک 60 سالہ فلسطینی شہری جمعہ کی شام مغربی کنارے کے

جرائم کرنا اور انکار کردینا؛صیہونیوں کا وطیرہ

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک بار پھر فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ

نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا نیا ریکارڈ قائم

?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں کے

القسام: قیدیوں کی باقی ماندہ لاشوں کے حوالے کرنے کے لیے خصوصی آلات کی ضرورت ہوتی ہے

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبرین: تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان

بے گناہ فلسیطنیوں کے خلاف صیہونی بربریت پر سعودی عرب بھی خاموش نہ رہ سکا

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:جنین شہر میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کارروائی کے

معیشت میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم

?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الاقصیٰ طوفان آپریشن

احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا

?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے