کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنائیں گے جس کا مقصدعالمی برادری کوباورکرانا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس اوردیگر حریت تنظیموں نے کی ہے ۔اس دن مقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ منایا جائے گااور آزاد کشمیر ، پاکستان اورمختلف ممالک کے دارلحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ بھارت جس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اوراسے مقبوضہ علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔

ادھر کل جماعتی حریت غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے بھارت کی تہاڑ جیل سے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں پورے مقبوضہ علاقے میں کل بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل کا اعادہ کیاہے۔دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کرنے ، تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں ، گرفتاریوں اور تجارتی اور سماجی سرگرمیوں پر قدغن عائد کرنے پر بھارت کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تمام بھارتی یوم جمہوریہ کی تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کریں تاکہ دنیا اور بھارت کو یہ واضح پیغام دیا جاسکے کہ کشمیری اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد ہر قیمت پرجاری رکھیں گے ۔اتحادالمسلمین کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں اپنایوم جمہوریہ منانے پر بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر فوجی طاقت کے بل پر قبضہ کر رکھا ہے اور اسے مقبوضہ علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر اقوام عالم کی توجہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کی طرف مبذول کرائیں گے ۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے کنوینرمحمود احمد ساغراوردیگر رہنمائوں غلام محمد صفی، شیخ عبدالمتین، سید یوسف نسیم، رفیق احمد ڈار، امتیاز احمد وانی اور سید گلشن احمد نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی تعیناتی غیر قانونی ، غیر آئینی اور بین الاقوامی قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی قانون کے تحت بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اپنے فوجیوں کی تعیناتی کا جواز پیش نہیں کر سکتا ۔

مشہور خبریں۔

بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کےمنافی ہے، آئی ایس پی آر

?️ 15 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

ایران میں بدامنی کے لیے بائیڈن کی دوبارہ حمایت

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں ایران میں

کیا صیہونییوں کی سعودیوں کے ساتھ دوستی ہو جائے گی؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات

وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات

?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی بجٹ 24-2023 پیش ہونے کے بعد پہلی

یمن کی میزائل قوت اور امریکہ و اسرائیل کی صنعاء کے سامنے بے بسی  

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی عسکری جریدے کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول کھولنے کا اعلان

?️ 3 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں

بھارت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو مسلم اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے

?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان، ڈالر مزید سستا

?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے