کشمیری عوام خانیار سرینگر قتل عام جیسے واقعات کبھی نہیں بھولیں گے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور 8مئی 1991 کو خانیار سرینگر میں پیر دستگیرصاحب کی درگاہ کے قریب بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بھارتی فورسز کے مظالم کی یادتازہ کرتاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور بارڈر سیکورٹی فورس سے وابستہ اہلکاروں نے 8مئی 1991کو سرینگر کے علاقے خانیار میں پیر دستگیرصاحب کی درگاہ کے قریب کچھ شہید کشمیریوں کی تدفین کے لیے جمع ہونے والے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 18کشمیری شہری موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک شیرخوار اور اس کا والد بھی جاں بحق ہو گئے۔دستگیر صاحب200 سال پرانی درگاہ ہے جو خانیار سرینگر میں واقع ہے۔ یہ درگاہ حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے لکھے ہوئے قرآن پاک کے ایک نسخے کے لیے مشہور اورحضرت عبدالقادرجیلانی سے منسوب ہے۔

اسے 1806میں تعمیر کیا گیا اور 1877میں خواجہ ثناء اللہ شال نے اس کی توسیع کی۔ عبدالقادر جیلانی رحم اللہ علیہ کے عرس یا تاریخ پیدائش پر کشمیر بھر سے ہزاروں لوگ وہاں جا کر دعائیں مانگتے ہیں۔ تاریخی اہمیت اور لوگوں کی روحانی وابستگی کی وجہ سے درگاہ کو کشمیری مسلمانوں کے لیے مقدس زیارت کے طور پر جانا جاتا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ جموں وکشمیر میں استثنیٰ کے ساتھ کارروائیاں کررہی ہیں۔ پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)، آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA)اورانسداد دہشت گردی کے کالے قوانین کے تحت بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو نہتے شہریوں کو قتل کرنے کی کھلی چھوٹ ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور گروپوں نے بھارتی فورسز کو غیر معمولی اختیارات دینے پر جو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا باعث بنتے ہیں، بھارتی حکومت کو بار بارتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی ریاست کی سرپرستی میںکشمیر سے لے کر بھارت تک اقلیتوں کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں، اس طرح بین الاقوامی قوانین اوراصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جو علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ بھارت ایک ظالم ریاست بن چکی ہے جہاں انسانی حقوق اورمساوات ایک خواب بن کر رہ گئے ہیں۔ مغربی طاقتیں جو اکثر انسانی حقوق کے چیمپئن ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں، اپنے مفادات کی وجہ سے بھارت کو انسانی حقوق کی اس سنگین صورتحال پر جوابدہ ٹھہرانے میں ناکام رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری کی حد

?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں

پنجاب میں ڈاکوں نے پٹرول پمپ پر حملہ کردیا

?️ 11 اکتوبر 2021صادق آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ پنجاب کے سرحدی

اسرائیلی فوج نے شیرین ابو عقلہ کے قتل کا اعتراف کر لیا: ہاریٹز

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام کے اس دعوے کے

اسرائیل کے لئے امریکہ کی امداد کا سلسلہ جاری

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے

وزیراعظم آج دورۂ روس پر روانہ ہوں گے

?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  آج روس  کے دورے پر روانہ

صیہونی تجزیہ کار: ہم اسرائیل کی بے مثال بین الاقوامی تنہائی کا مشاہدہ کر رہے ہیں

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے ممتاز تجزیہ کاروں نے تسلیم کیا ہے

صیہونی،سعودی عرب اور خلیج فارس کے 4 ممالک کا حزب اللہ کے خلاف اجلاس

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت، سعودی عرب اور خلیج فارس کے چار دیگر

یمنیوں نے صیہونیوں کو کتنا معاشی نقصان پہنچایا ہے؟

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: باب المندب کے راستے صیہونی حکومت کے جہازوں کے گزرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے