کشمیری بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں سے ہوشیار رہیں

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں مقبوضہ علاقے میں بھارت کی ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کر دیا گیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مختلف حریت تنظیموں کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے مختلف حصوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں کے ذریعے عالمی برادری سے کہا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔05جنوری 1949اقوام متحدہ کی طرف سے منظور کی گئی قراردادمیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کیاگیا تھا ،بعض پوسٹروں میں واضح کیاگیاہے کہ  بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو استصواب رائے کا مطالبہ کرنے پر اجتماعی سزا کا نشانہ بنا رہا ہے جس کا وعدہ کشمیریوں سے بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے کیاتھا۔

سرینگر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

کشمیریوں نے نہ تو کبھی اپنے مادر وطن پربھارت کے غیر قانونی قبضے کو قبول کیاہے اور نہ ہی کبھی کریں گے کیونکہ جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہے ۔ پوسٹروںمیں مزیدکہاگیاکہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ یہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجودایک بین الاقوامی تنازعہ ہے۔ پوسٹروں میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق سے مسلسل محروم رکھنے پر بھارت پر کڑی تنقید بھی کی گئی ہے۔

پوسٹروں میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ نے آر ایس ایس اوربی جے پی کے ہندوتوا نظریے سے متاثر ہوکر قانون اور انصاف کے  تمام اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے دفعہ 370کی حیثیت سے متعلق فیصلہ سنایاہے۔پوسٹروں میں عالمی برادری سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔پوسٹروں میں کشمیری عوام سے بھی کہاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بی جے پی حکومت کے مذموم عزائم اور اس کی کشمیر مخالف پالیسیوں سے باخبر رہیں۔

مشہور خبریں۔

بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے گرین زون

شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام کے ہاتھوں صہیونی جارحیت ناکام

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:شامی فوج کے فضائی دفاع نے آج صبح صہیونی حکومت کی

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں قانونی رکاوٹ نہیں، عطااللہ تارڑ

?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آلہ کاروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید ایک اور بی جے پی آلہ کار ہلاک ہوگیا

?️ 30 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آلہ کاروں کی ہلاکتوں کا

رضا ربانی کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پی ٹی آئی کی پالیسی کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا

عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس؛ وجہ؟

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں

کیا امریکی عوام روس یوکرین جنگ  کے بارے میں ٹرمپ کی سیاست سے راضی ہیں؟سی این این کی رپورٹ

?️ 15 مارچ 2025 سچ خبریں:سی این این کی جانب سے کیے جانے والے ایک

کویت کا صہیونی کمپنی کے ساتھ تعاون ختم

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:    کویت کے وزیر خزانہ عبدالوہاب الراشد نے اس ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے