?️
سرینگر: (سچ خبریں) اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر دنیا کی 500بااثرترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے رواں سال کیلئے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ میرواعظ عمر فاروق،نے جومقبوضہ کشمیر کے 14ویں میر واعظ عمر فاروق ہیں، اپنے والد کی شہادت کے بعد 1990میں صرف 17 برس کی عمر میں ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
بیس سال کی عمر میں انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی بنیاد رکھی اور اس کے چیئرمین بنے۔اپنی پوری زندگی میں میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ہمیشہ امن، انصاف، اور عوامی حقوق کی وکالت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے تمام فریقوں کے درمیان مکالمے اور مفاہمت کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ اگست 2019سے چار سال سے زائد عرصے تک نظربندی کے باوجود، میرواعظ عمر فاروق کشمیر کی ایک کلیدی آواز ہیں جو مذہبی قیادت کو انسانی حقوق اور علاقائی سفارتکاری سے جوڑتے ہیں۔
میرواعظ عمر فاروق کا ایک بار پھر اس عالمی فہرست میں شامل ہونا اس بات کا اعتراف ہے کہ وہ روحانی، سماجی اور سیاسی سطح پر مسلسل اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور امن و مکالمے کے فروغ کے لیے ان کی ثابت قدمی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔امسال کے” شخصیاتِ سال” کے طور پر غزہ کے مرد و خواتین کو ان کی غیر معمولی جرا ت، استقامت اور مصائب کے باوجود ثابت قدمی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جس نے دنیا بھر کے لوگوں کو شدید طور پر متاثر کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں بقا کی جنگ؛ کوئی بھی محفوظ نہیں
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کے نہتے عوام کے خلاف مجرمانہ
اپریل
نیتن یاہو کے بیٹے کی نظر میں صیہونی ریاست میں کیسی جمہوریت ہے؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو نے
نومبر
حماس کے ہتھیار ڈالنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے: صیہونی
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی پر
جنوری
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی
?️ 6 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات
مارچ
Skateboarders Indonesia Ready to Win at the 2018 Asian Games
?️ 14 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
ٹرمپ ہیرس کے ساتھ مناظرہ کرنے کو تیار
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق
اگست
امام خمینی مورخین کے لیے ایک عظیم نمونہ ہیں: فلسطین اسلامی جہاد کے جنرل سیکریٹری
?️ 4 جون 2022سچ خبریں: زیادالنخالہ فلسطین اسلامی جہاد کے جنرل سکریٹری نے امام خمینی
جون
صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی ایک اور کامیابی
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:حماس کے ایک ترجمان نے زور دے کر کہا کہ صہیونیوں
جون