?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مختلف آزادی پسند تنظیموں نے نہتے شہریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے فورسز اہلکاروں کو علاقے میں قتل و غارت کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
آزادی پسند تنظیموں تحریک حریت جموں وکشمیر، مسلم لیگ،ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، مسلم کانفرنس، تحریک وحدت اسلامی اور پیرواں ولات نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع کشتواڑ میں چار بیگناہ مزدور پیشہ افراد پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرم اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی جو تشدد زدہ تصاویر سامنے آئی ہیں وہ انتہائی دلخراش ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بے لگام بھارتی فوجیوں نے بے گناہ افراد کو کیمپ میں طلب کرنے کے بعد انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، اس سفاکانہ واقعے نے قابض بھارتی فوجیوں کا بھیانک چہرہ مزید بے نقاب کر دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 77 برس سے قتل و غارت کا کھیل کھیل رہی ہے تاہم گزشتہ 34برس سے اسکی چیرہ دستیاں انتہا پر ہیں۔
حریت تنظیموں نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتاہے لیکن وہ مقبوضہ علاقے میں آزادی کی پرامن آواز کو فوجی طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے ، اس نے بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں،اس نے علاقے میں آزاد صحافت کا گلا بھی گھونٹ رکھا ہے اور وہ صحافیوں کو علاقے کی اصل تصویر سامنے لانے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔
ٓ
انہوں نے کہا کہ کشمیری انتہائی ہمت و بہادری سے بھارتی جبر کا مقابلہ کر رہے ، وہ بھارت کے ساتھ رہنے کیلئے کسی قیمت پر تیار نہیں ، انہوں نے اپنے عزم و ہمت سے ثابت کردیا ہے کہ وہ بھارتی قبضے کے خاتمے تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج کی 11 اراشٹریہ رائفلز کے بے لگام اہلکاروں نے جمعرات کے روز کشتواڑ میں مغل میدان کے علاقے چاس میں چار بے گناہ شہریوں سجاد احمد، عبدالکبیر، مشتاق احمد اور معراج الدین کو اپنے کیمپ میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ فوجی ان چاروں کو بعد ازاں تشویش حالت میں گاﺅں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ کی بلوچستان واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لورالائی بلوچستان
اگست
مدارس کی رجسٹریشن میں حکومت خود سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 17 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
دسمبر
سیکیورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں: وزیر داخلہ
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے سیکیورٹی فورسز کے عزم
فروری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم
اکتوبر
اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق پہلی قرارداد منظور
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر مصنوعی
مارچ
پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ وزیراعظم
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
جولائی
شامی صدر اور عمان کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد اور عمان کے سلطان ہیثم بن
اپریل
آج کے ڈرامے مصنوعی لگتے ہیں، پرانے ڈرامے زیادہ اوریجنل تھے، صبا حمید
?️ 21 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے موجودہ ڈراموں کو مصنوعی
مئی