?️
سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 5 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ ماہ سے راجوری ضلع میں ’باغیوں‘ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کر رہی ہے، جس پر فوج کے ایک ٹرک پر حملے کا الزام لگایا گیا تھا جس میں 5 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
فوج نے بیان میں بتایا کہ ایک سرچ ٹیم کا ایک ایسے علاقے میں ’دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ساتھ سامنا ہوا جو ایک غار میں گھسے ہوئے تھے‘۔
مزید بتایا کہ مشتبہ باغیوں نے دھماکا کر دیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 3 دیگر شام میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا کہ واقعے کے بعد راجوری میں موبائل انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی۔
خیال رہے کہ 12 اپریل کو بھارتی ریاست پنجاب کے بٹھنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ فورسز نے واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔
بعد ازاں، 17 اپریل کو بھارتی پولیس نے شمالی سرحدی ریاست پنجاب میں فوجی اڈے پر چار اہلکاروں کی ہلاکت کے سلسلے میں ایک فوجی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
گزشتہ برس اگست میں عسکریت پسندوں نے راجوری میں بھارتی فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا جس میں 3 فوجی مارے گئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور مارے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
زیلنسکی کا یوکرین میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی کا اعتراف
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy نے اتوار کے روز اپنے ملک
جنوری
سام سنگ نے ’اے‘ سیریز کے فون پیش کردیے
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی
دسمبر
صیہونی سیف القدس کے تجربے کو دہرانا نہیں چاہتے: حماس
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ صہیونیوں کے
مئی
حکومت کو پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت
?️ 25 جون 2021لاہور(سچ خبریں) گذشتہ سال پیدا ہونے والے پیٹرول بحران کے ذمہ داران
جون
عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہی ہوں گے۔
?️ 21 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال
جنوری
یمنی عوام کا ٹرمپ کو خطاب
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے
فروری
وزیر خارجہ کی بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ اور
مئی
تل ابیب پر جوابی حملے میں حزب اللہ کا پیغام
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: اس حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں اسرائیلی حکومت
ستمبر