مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ تیز

?️

سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ قابض حکام نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اورنوجوانوں کو ہراساں اور گرفتار کرنے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر زبیر احمد، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین سمیت سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں مقبوضہ علاقے میں کالے قوانین کی آڑ میں گھروں پر چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حریت رہنماؤں، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور یہاں تک کہ عام لوگوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بلاجواز گرفتاریوں کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے امن اور آزادی پسند عوام کو خوفزدہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں اور چھاپے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو دبانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے صحافیوں، نوجوانوں ، حریت پسندوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنانا ہندوتوا بی جے پی-آر ایس ایس کی اسی ظالمانہ پالیسی کا حصہ ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ بھارت جموں وکشمیر کے معصوم لوگوں کو نظربندکرنے اورمظالم کا نشانہ بنانے کے لئے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)،آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA)اور غیر قانو نی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یواے پی اے جیسے کالے قوانین کا ستعمال کررہا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اس کی کٹھ پتلیاں تنازعہ کشمیر کے حل کے تمام پرامن ذرائع کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر سزا ملنی چاہیے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے دفعہ370اور 35-Aکی ان کی اصل شکل میں بحالی، مظالم کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ نے ایسا کیا کیا کہ صیہونی میڈیا میں ہنگامہ ہو گیا؟

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے نیتن یاہو

قطر کے قومی سلامتی مشیر کا کابل دورہ

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:  قطر کے قومی سلامتی کے مشیر محمد بن احمد المسند

غزہ کے قتل عام میں مغربی اور امریکی ٹیکنالوجی شامل

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اگست 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان، غزہ کے خلاف

قدس اور 48 علاقوں میں وائس آف فلسطین ریڈیو پر پابندی

?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے آج پیر کے روز اعلان کیا کہ صیہونی

بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری سے صہیونیوں کی ہچکچاہٹ

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:   بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی IAEA کے بورڈ آف گورنرز

اکیسویں صدی کا سب سے بڑا خطرہ؛ روسی صدر کی زبانی

?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردانہ

رفح میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات مسمار

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے گذشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی

طالبان پڑوسیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کریں گے: پاکستانی تجزیہ کار

?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:پاکستانی صحافی اور افغان امور کے ماہر ارشد یوسف زئی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے