?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) شدید سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے درمیان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر متصادم سیاسی قوتوں کے درمیان ثالثی کرانے کی پیشکش کردی۔
ایک طرف جب لاہور پولیس پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی لاہور کی رہائش گاہ کو محاصرے میں لے کر ان کی گرفتاری کی کوشش کر رہی تھی تو دوسری صدر مملکت نے اپنی ہی جماعت پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت شروع کرے۔
ایوان صدر سے جاری سرکاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے یہ باتیں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہیں۔
صدر مملکت نے پاکستان کے آئین کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ ثابت کرتی ہے کہ انتخابات میں تاخیر سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا ایک جمہوری شخص ہیں، اس موقع پر صدر مملکت نے گورنر کو آئین اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا مشورہ دیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بحیثیت صدر اپنا آئینی کردار ادا کررہا ہوں، سپریم کورٹ نے بھی فیصلوں کی توثیق کی، اختلافات کم کرنے اور سیاسی جماعتوں میں مفاہمت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی خاطر کسی بھی شخص یا سیاسی جماعت سے ملنے کو تیار ہوں، پی ٹی آئی کی قیادت کو بھی دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا کہا، حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ پختہ یقین ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، بہتر اور موثر مالیاتی انتظام ملک کو درپیش معاشی مشکلات پر قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے۔
صدر نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ہوں کیونکہ اس نے پاکستان کو بری طرح نقصان پہنچایا، اسی لیے نیب ترمیمی بل واپس کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ فیصلہ سازی میں تاخیر، میرٹ کی خلاف ورزی، اقربا پروری اور کرپشن نے پاکستان کو کھوکھلا کیا، میڈیا سچے اور ذمہ دارانہ تجزیے اور آرا پیش کرکے لوگوں کو تعلیم دے۔
صدر نے کہا کہ نئے میڈیا کے عروج کے باوجود پرنٹ میڈیا اب بھی لوگوں کی رائے تشکیل دینے اور اہم مسائل سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، صدر مملکت نے پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بعد ازاں ایک ٹوئٹ میں کہا کہ صدر مملکت نے کہا کہ آج کے واقعات سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔غیر ضروری انتقامی سیاست۔ ایسے ملک کی حکومت کی ناقص ترجیحات جس کو عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ’کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں؟ مجھے تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت اور عزت کی بھی برابر فکر ہے‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مملکت نے کئی ملاقاتیں بھی کیں جو بے سود رہیں جب کہ فریقین نے سیاسی کشیدگی کم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا یوٹرن؛ ایران کی یورینیم افزودگی مکمل روکنے کا مؤقف نرم، محدود سطح پر رضامندی
?️ 15 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں
جون
سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی شرط
?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں:سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو
جولائی
یہ درست نہیں، میں نے جھوٹا بیان اورڈیکلریشن جمع کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالت میں بیان ریکارڈ
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت میں توشہ
اگست
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ علاقائی صورت حال کا جائزہ
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے
مارچ
ترکی میں موساد کا جاسوس گرفتار
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی (MET) نے حالیہ دنوں میں موساد
جون
وزیر اعظم نے افغانستان کی مدد کو مذہبی ذمہ داری قرار دے دیا
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال
دسمبر
غزہ کی جنگ سے اسرائیلی فوج میں قیادت کا بحران
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے رفح میں
جولائی
حمیمہ ملک شادی کی بےبنیاد خبریں سن کر آپے سے باہر ہوگئیں
?️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی
جنوری