🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو آج پھر سیل کر کے کشمیری مسلمانوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔
انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور مسجد کی انجمن اوقاف کے سربراہ میر واعظ عمرفاروق کو بھی گھر میں نظر کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے آج صبح سویرے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کو اطلاع دی کہ آج مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ انجمن کو ہدایت کی گئی کہ وہ مسجد کے دروازے مکمل طور پر بند رکھے۔ یہ مسلسل دوسرا جمعہ ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا۔
میر واعظ عمر فاروق کو 22ستمبربروز جمعہ چار برس سے زائد عرصے کی غیر قانونی نظر بند ی کے بعد رہا کر کے انہیں جامع مسجد میںنماز جمعہ ادا کرنے اور خطہ دینے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم انہیں گزشتہ جمعہ کو دوبارہ گھر میں نظر بند کیا گیا۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں جامع مسجد کو سیل اور میر واعظ کو دوبارہ نظر بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
دریں اثنا قابض بھارتی انتظامیہ نے معروف عالم دین آغا سید محمد ہادی الموسوی کو بھی گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ انہیں نہتے فلسطینیوںپر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے نظر بند کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
شام میں امریکی فوجی اڈے میں متعدد دھماکے
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:شمال مشرقی شام میں واقع امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے
مئی
بینائی متاثر کرنے والے انجکشن منتقلی کے دوران آلودہ ہوگئے تھے، نگران وزیر صحت پنجاب
🗓️ 17 اکتوبر 2023لاہور:(سچ خبریں) پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا
اکتوبر
وزارت خارجہ کی ہریانہ میں تاریخی بلال مسجد کی شہادت کی شدید مذمت
🗓️ 25 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے
اگست
بائیڈن اور ہیرس کے تعلقات مزید کشیدہ؛ وال اسٹریٹ کا انکشاف
🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر جو
جنوری
بن گوریون چینل بنانے کا صہیونیوں کا خواب چکنا چور
🗓️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر رکن نے اسرائیلی جہازوں
دسمبر
الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا
🗓️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن
مئی
وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئے
🗓️ 4 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران
اکتوبر
حماس نے دیا ٹرمپ کو کرارا جواب
🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے العربی ٹی وی کو
فروری