مقبوضہ جموں وکشمیرمیں فوج کے مرحلہ وار انخلاء کی تجویز کامیاب ہڑتال کا نتیجہ ہوسکتی ہے :ماہرین

?️

سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی ماہرین مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے ساڑھے تین سال بعد وادی کے اندرونی علاقوں سے بھارتی فوج کے انخلاء کی مودی حکومت کی مبینہ تجویز کو بین الاقوامی برادری کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کو جنہوں نے 15فروری کو کامیاب ہڑتال کی تھی،گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔

بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ گر تجویز منظور ہوجاتی ہے تو فوج صرف کنٹرول لائن پر موجود رہے گی۔حکام نے بتایاکہ کشمیر کے اندرونی علاقوں سے فوج کو واپس بلانے کی تجویز پر تقریبا دو سال سے زیربحث ہے اور یہ اب حتمی مرحلے میں ہے جس میں بھارتی وزارت دفاع، وزارت داخلہ، مسلح افواج اور پولیس شامل ہیں۔

ایک سرکای عہدیدارنے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ تجویز یہ ہے کہ سی آر پی ایف وادی سے ہٹائے گئے فوجی اہلکاروں کی جگہ لے گی ۔تاہم ماہرین نے اس پوری مشق کو ڈرامہ قرار دیا کیونکہ بھارت نے پہلے ہی دفعہ370کی منسوخی کے بعدعلاقے میں اضافی فورسز تعینات کر رکھی ہیں۔

بھارتی فورسز کی بھاری تعیناتی سے حالات معمول کے مطابق ہونے کے دعوے کی قلعی کھل جاتی ہے۔اضافی فورسزکی تعیناتی کی تصدیق بھارتی اخبار کے ساتھ وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کی گفتگو سے بھی ہوتی ہے جس میں انہوں نے کہاکہ5اگست 2019کے فیصلوں کے بعد سے وادی میں تشدد میں مسلسل کمی آئی ہے۔ پتھراؤ تقریبا ختم ہو چکا ہے اور امن و امان کی صورتحال بڑی حد تک قابو میں ہے۔

تاہم اندرونی علاقوں میں بھارتی فوج کی بڑی تعدادمیں موجودگی حالات ٹھیک ہونے کے دعوئوں کے بالکل برعکس ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ ایک تجویز زیر بحث ہے کہ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلزکو تین مرحلوں میں ہٹا کر ان کی جگہ سی آرپی ایف کو تعینات کیا جائے۔تاہم ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ فی الحال فوج صرف تعداد کم کرنے کی بات کر رہی ہے اور اپنی موجودگی مکمل طور پر ختم کرنے کی بات نہیں کر رہی ہے۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ نام نہاد انخلاء کے بارے میں خبروں کو بی جے پی حکومت نے 15فروری کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بے دخلی اور مسمار ی مہم کے خلاف کامیاب ہڑتال کے بعد جان بوجھ کر میڈیا کو لیک کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب پالیسی سازوں نے مودی حکومت کوخبردارکیاکہ اگروہ اس وقت کچھ ضروری اقدامات نہیں کرتی تو 2016جیسی عوامی تحریک جنم لے سکتی ہے جو برہان وانی کی شہادت کے ساتھ ہی شروع ہوئی تھی۔فوجیوں کے انخلاء کی تجویز بھی انہی نام نہاد اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد ایک طرف بین الاقوامی دبائو کو کم کرنا ہے اور دوسری طرف کشمیری عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا یقین دلانا ہے۔

مشہور خبریں۔

زلنسکی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے؛ وجہ؟

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرینی ذرائع کے حوالے سے برطانوی جیو پولیٹیکل تجزیہ کار

ٹرمپ نے دعویٰ کے مطابق وہ بڑے پیمانے پر حملے کی زد میں

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ریپبلکنز جنہوں نے 2024 کے

پیوٹن کی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو دھمکی

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے

عظیم صہیونی مصیبت کے چند اہم اشارے؛ جنگیں اسرائیل کو کہاں لے جائیں گی؟

?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حلقوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ

قدس کی آزادی تک ہم مقاومت کی راہ پر گامزن ہیں: زیاد النخالہ

?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں:  طزیاد النخالہ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل

بائیڈن خاندان کی کرپشن کی نئی تفصیلات

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے نئی تفصیلات پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا

سینیٹ؛ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج

?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025

آکسفیم: غزہ میں ایک انسانی تباہی پھیل رہی ہے

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم "آکسفیم” نے ایک بیان میں کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے