’ایشیا 30 انڈر 30‘ فنکاروں کی فہرست میں 7 پاکستانی بھی شامل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی جریدے کی جانب سے ایشیا کے 30 سال سے کم عمر کے 30 بہترین فنکاروں کی فہرست میں 7 پاکستانی شوبز شخصیات کو بھی شامل کرلیا گیا۔

’ایسٹرن آئی‘ ہر سال فنکاروں کی مختلف فہرستیں جاری کرتا ہے، اور میگزین کی جانب سے ’ایشیا 30 انڈر 30‘ کی جاری کردہ فہرست میں سات پاکستانی اداکاروں و گلوکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی فنکاروں کی فہرست میں دو پاکستانی نژاد امریکی اور کینیڈین اداکارائیں بھی شامل ہیں۔

میگزین نے پہلے نمبر پر پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ولانی کو رکھا ہے، جنہیں گزشتہ سال ریلیز ہونے والی پہلی مسلم پاکستانی نژاد خاتون سپر ہیرو کمالہ خان پر بنائی گئی ویب سیریز ’مس مارول‘ کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔

فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ صوفیا علی کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ہولی وڈ فلموں سمیت امریکی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

فہرست میں پاکستان کی طرف سے سجل علی، اذان سمیع خان، عاصم اظہر، کنزا ہاشمی اور بلال عباس خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں ایشیا کے مختلف ممالک کی جانب سے 30 سال سے کم عمر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہے۔

فہرست میں اداکارہ سجل علی کو شامل کرتے ہوئے ان کی پہلی عالمی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کا حوالہ بھی دیا گیا۔

اسی طرح کنزا ہاشمی، بلال عباس خان، عاصم اظہر اور اذان سمیع خان کا نام شامل کرتے ہوئے ان کی کامیابیوں کا تذکرہ بھی کیا گیا۔

فہرست میں بھارت سے سنبل توقیر خان، ارمان ملک، رشمیکا مندانا اور اہان شیٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

میگزین کی فہرست میں مجموعی طور پر پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کی 30 سال سے کم عمر کی 30 شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا

?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن کواس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز

ورلڈ بینک کا سیلاب زدگان کے لیے 30کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان

?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی  بینک نے 30 کروڑ ڈالر کے جاری

اپستین اسکینڈل دوبارہ سرخیوں میں، ٹرمپ کا میڈیا سے نیا تصادم

?️ 24 دسمبر 2025اپستین اسکینڈل دوبارہ سرخیوں میں، ٹرمپ کا میڈیا سے نیا تصادم امریکا

امریکی تاریخ کا سب سے بڑا تاوان 

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق نائب صدر مائیک پنس نے ایران اور امریکہ

ڈھاکا میں انتشار اور دہلی سے کشیدگی؛ بنگلہ دیش کس سمت جا رہا ہے؟

?️ 21 دسمبر 2025ڈھاکا میں انتشار اور دہلی سے کشیدگی؛ بنگلہ دیش کس سمت جا

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 24 اپریل تک ملتوی

?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے

دفعہ 144 کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

?️ 12 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک

وفاقی حکومت کے ملکی قرضے بڑھ کر 340 کھرب روپے پر پہنچ گئے

?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے