?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں نہتے کشمیریوں کے خلاف اپنی پرتشدد اور غیر انسانی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سینکڑوں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتارکر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس، پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اورتحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے وادی کے طول و عرض میں حریت پسندکشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔سرینگر شہر میں بٹہ مالو، صفاکدل، صورہ ، پاندچھ، بمنہ ، شالہ ٹینگ، لال بازار اور جڈی بل سمیت مختلف علاقوں میں 65سے زائد حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور تلاشیاں لی گئیں۔
فورسز نے ان کاروائیوں کے دوران مکینوں کو ہراساں کیااورگھریلو سامان کی توڑپھوڑ کی جبکہ لوگوں کی نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔یہ کارروائیاں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اوربھارت کے مسلط کردہ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر کی جارہی ہے۔عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایاکہ گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو گرفتار اورہراساں جبکہ گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے تاکہ حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کے عزم کو توڑا جائے۔
انہوں نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور علاقے کی بگرتی ہوئی صورتحال پر میڈیا کی خاموشی پرتشویش کا اظہار کیا۔اسلام آباد، شوپیاں، کولگام، پلوامہ، بڈگام، گاندربل، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورگھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عوامی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے وادی بھر میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس دوران پلوامہ، اسلام آباد، بانڈی پورہ، کولگام، شوپیاں اور کپواڑہ اضلاع میں کشمیریوں کے متعدد رہائشی مکانات کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
سندھ کابینہ کی میئر کراچی کو مزید اختیارات دینے کی منظوری
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ کابینہ نے صوبے کے منتخب نمائندوں خصوصاً کراچی
نومبر
سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟صیہونی جنرل کا اعتراف
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوجی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اعتراف کیا ہے کہ
نومبر
احاطہ پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی اراکین کو گرفتار کرنے پر آئی جی کی سرزنش، فوری رہا کرنے کا حکم
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ
ستمبر
آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف جاری ہڑتال ختم
?️ 14 مئی 2024مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے
مئی
یمنی عوام دوبارہ سڑکوں پر
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: صنعا، صعدہ اور حجہ سمیت یمن کے مختلف صوبوں میں غزہ
مئی
واشنگٹن نے تل ابیب کو ایران کے خلاف سیکورٹی تعاون کی پیشکش کی: صہیونی میڈیا
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
فروری
کیا ایران کے خلاف صیہونی شرارت میں امریکہ بھی شریک تھا؟
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے ایران پر حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
اکتوبر
لاکھوں یمنی بچوں کو اجتماعی موت کا خطرہ
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے یمن کے وزیر برائے نقل و
جون