🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کے اداروں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جیل میں نظربند حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف دنیا متحد ہوگئی اورایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ ملایا لیکن بھارت کی فسطائی حکومت کی غیر انسانی پالیسیوں پردنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں زندہ رہنے کے حق سمیت لوگوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بن کر اس صورتحال کو دیکھ رہی ہیں۔
مشعال ملک نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کی بے حسی اور غیرمناسب رویے کی مذمت کی جسے دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل اور سب سے بڑے ٹارچر سیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے شوہرسمیت نظربند حریت رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کیاجنہیں تحریک آزادی کو کمزور کرنے کے لیے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر کے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قابض فورسز نے وادی کو اس کے باشندوں کے لیے جہنم میں تبدیل کر دیا ہے لیکن عالمی برادری پھر بھی خاموش ہے۔
مشہور خبریں۔
براڈ شیٹ انکوائری کیس میں پیشرفت،سابق چیئرمین نیب نوید احسن دوبارہ طلب
🗓️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) براڈ شیٹ انکوائری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،
اکتوبر
سپریم کورٹ کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم
🗓️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مئی
سعودی اتحاد نے مآرب میں صنعا کی افواج کی نئی فیلڈ فتوحات کا اعتراف کیا
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: مآرب شہر کے ارد گرد سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں
جنوری
جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیے
🗓️ 30 نومبر 2023اسلامآباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حاضر سروس جج جسٹس سید
نومبر
صہیونی قیدیوں کے حوالے کرتے وقت حماس کا نیا اقدام
🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس دشمن کو مختلف پیغامات پہنچانے کے مقصد
فروری
شام پر حملہ خطے میں صیہونیوں کے قتل عام کا تسلسل
🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت
فروری
شاباک کے نئے سربراہ کا انتخاب
🗓️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ رونین بار
اپریل
’ڈیڈ لائن میں توسیع‘ کی الجھن کے درمیان افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل آج شروع ہوگا
🗓️ 3 اپریل 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی)
اپریل