محبوبہ مفتی، یوسف تاریگامی کی کشمیری ملازمین کے لیے نئے سوشل میڈیاقوانین کی مذمت

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے نئے سوشل میڈیا قوانین لوگوں کو ان کی روزی روٹی سے محروم کرنے کی کھلی دھمکی ہے۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ چاہے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کر نے کا مسئلہ ہو یاملازمین پر سوشل میڈیا کی پابندی، یہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو ان کی روزی روٹی سے محروم کرنے کی کھلی دھمکیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکام لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جج، جیوری اور جلاد بن چکے ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسسٹ) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے بھی قابض انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بطور شہری تمام جائز آئینی حقوق سے دستبردارہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ان سے متعلق مسائل کے بارے میں اظہار خیال سے روکنا ان کے بنیادی حقوق چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ رعایا کی طرح نہیں بلکہ شہریوں جیسا سلوک کیا جانا چاہیے۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ ملازم غلام نہیں ہوتا، وہ سرکاری کاموں کے لیے حکومت کو اپنی خدمات پیش کرتا ہے، لیکن وہ خود کو بیچ نہیں دیتا۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ایک شہری کو اس کے آئینی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا اور اگر ایسا کیا گیا،تو یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔یوسف تاریگامی نے کہاکہ آئین نے انہیں حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے کا حق دیا ہے لیکن وہ اس بات کا اظہار کیسے کرتے ہیں، یہ قانون اور آئین کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ قابض انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر سرکاری پالیسیوں یا اقدامات پر تنقید کرنے والے ملازمین کو ملازمت سے برطرفی سمیت سخت تادیبی کارروائی کرنے کا انتباہ جاری کیاہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی دربار سے وابستہ متعدد آفیسر بدعنونی کے الزام میں گرفتار

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی شاہی دربار سے وابستہ متعدد افسروں اور افراد کو بدعنوانی

اردوغان اور حزب اختلاف ترکی کے علوی سے حمایت چاہتے ہیں

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ترک صدر کی درخواست پر ملک کے علویوں کی حمایت

حکومت سب کی جان کی حفاظت چاہتی ہے: اسدعمر

?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

ٹرمپ نے پیوٹن کے معاملات کی تفصیلات

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ

صیہونی حکومت کو ایران کے منہ توڑ جواب کے بعد ٹرمپ کا ردعمل

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے صہیونی ریاست پر

شام اسرائیل کی طرف سے فائر کیے گئے آٹھ میزائلوں کو تباہ کرنے میں کامیاب

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:  روس کی وزارت دفاع نے شام پر اسرائیلی حملے کی

ایرانی انٹیلی جنس نیٹ ورک کی اسرائیلی ریاست میں جاسوسی؛ 2 صیہونیست گرفتار

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شاباک (اسرائیلی سیکورٹی

آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 2 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں امیدوار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے