لوگوں کو جیلوں کی دھمکیاں دینے سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت بدل نہیں سکتی:حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے حریت قیادت سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے اور نظر بند کرنے کی کھلی دھمکیاں دینے سے یہ حقیقت بدل نہیں سکتی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کشمیر موجود ہے جس کوحل کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں نے اپنے پیغامات اوربیانات میں اس عزم کااظہار کیا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اورتنازعے کی حقیقت کا اعتراف بھارت اور پاکستان دونوں کرتے ہیں۔ تنازعہ کشمیر کا ایک ایسا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے جس پر جموں و کشمیر کے عوام مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کا بنیادی فریق یعنی حریت کانفرنس خطے میں دیرپا امن و استحکام اور اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کی خواہاں ہے جو دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بعد ہی ممکن ہے۔
دریں اثناء سول سوسائٹی کے ارکان اور علمائے کرام نے سرینگر اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر اور بی جے پی کے دیگر رہنمائوں کے ان بیانات کی مذمت کی ہے کہ حریت رہنمائوں کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں، یا تو وہ بھارت نواز سیاست میں شامل ہو جائیں یا پھر جیل جائیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کی طرف سے جیل اور نظربندی کی کھلی دھمکی افسوسناک اور آمرانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں، گھروں پر چھاپے اور کشمیر یوں کی املاک پر قبضہ کشمیری عوام کو ہراساں کرنے کے ہتھکنڈے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین سمیت بہت سے کشمیری کالے قوانین کے تحت جیلوں اور حراستی مراکز میں نظر بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے جیلوں میں نظربند بہت سے قیدیوںکی حالت قابل رحم ہے اور ان کی صحت کافی بگڑ چکی ہے۔سول سوسائٹی کے اراکین اور علمائے کرام نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نوجوانوں کو مجاہدین کے معاونین، بیانیہ عسکریت پسند اور مجاہدین کے ہمدرد جیسے ناموں پر مسلسل گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں کا فرض ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنی آواز بلند کریں اور مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو ان مظالم سے نجات دلوائیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ میں اجتماعی خودکشی اور، ڈپریشن کا باعث؛صیہونی فوجیوں کا اعتراف

?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے غزہ کی جنگ میں شدید ذہنی دباؤ،

مقاومتی ڈرون کے مقابل میں تل ابیب پہلے سے کہیں زیادہ غیر محفوظ

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:  سائٹ العربی الجدید نے آج ایک رپورٹ میں نئے میزائلوں

عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع ہونے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور برہم

?️ 12 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں میں عید

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص

اسرائیلی کنیسٹ کے رکن کا "فلسطینی ریاست” کے قیام کا مطالبہ

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: "قبضے کے 58 سال” کے موقع پر منعقدہ حیفہ مظاہرے

ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے

?️ 14 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک بھر

لاہور: خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو بری کردیا

?️ 10 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسپیشل کورٹ لاہور سینٹرل نے وزیر اعظم شہباز شریف

صیہونی کمپنی پر سائبر حملہ؛لاکھوں طلبا کی معلومات چوری

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت کی ایک ایسی کمپنی سائبر حملے کا شکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے