?️
واشنگٹن: (سچ خبریں) ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کی خاموشی سے جموں وکشمیر پر بھارت کے قبضے کو تقویت ملتی ہے جو علاقے میں انسانیت کے خلاف جرائم کا باعث بن رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیاکے علاقے فیئر فیکس میں ڈاکٹر غلام نبی فائی کی رہائش گاہ پر ممتاز کشمیری رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کا مقصد کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنا اور اس سلسلے میںکوششوں کو تیز کرنا تھا۔ ڈاکٹر فائی نے امریکہ میں مقیم کشمیریوں اورپاکستانیوں کا شکریہ ادا کیاجو تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔
ڈاکٹر فائی نے کہاکہ 43لاکھ سے زائد ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجرا ء سے جن میں 25لاکھ سے زائدغیر کشمیری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل ہوجائے گا۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ان اقدامات سے مقبوضہ جموں وکشمیر نسل کشی کے دہانے پر پہنچ گیاہے۔
اجلاس میں مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ سمیت کشمیری رہنماؤں کی مسلسل نظربندی پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔ڈاکٹر فائی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ کشمیر کا حتمی فیصلہ اس کے عوام کی مرضی کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس موقع پراے بی این ٹیلی ویژن کے رضوان عباسی اور سنوٹیلی ویژن کے عتیق احمد صدوزئی سمیت آنے والے مہمانوں نے 28ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی مندوب کی تقریر کے دوران کشمیریوں کے احتجاجی پروگرام کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
یمنی عوام نے غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کیا؛ٹرمپ کا اعتراف
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمنی عوام کی شجاعت اور امریکہ
مئی
ہمسایہ ممالک سے سبزیوں کی درآمد کے بعد قیمتوں میں کمی
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سبزیوں
ستمبر
حکومت سازی میں تعاون کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اپنی شرائط پر قائم
?️ 26 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے تعاون کیلئے
فروری
قابض فوج نےغزہ میں اپنے یرغمالیوں کو نشانہ بنایا
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ
دسمبر
چار ملین یوکرینی شہریوں کو بجلی تک رسائی نہیں:زیلینسکی
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے کہا کہ بجلی کی فراہمی پر پابندیوں
اکتوبر
فیصل المقداد: امریکہ ایک بے لگام حکومت بن چکا ہے
?️ 1 ستمبر 2023شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
ستمبر
وزیراعظم جمعرات کو فرانس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی
جون
اسرائیل نے غزہ میں امداد کو داخل ہونے سے روکا
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی ہلال احمر نے آج کہا کہ اسرائیل امدادی قافلوں کو
دسمبر