عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے تنازعات کو حل کرے : شبیرشاہ

?️

سرینگر:(سچ خبریں) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیرقانونی طورپرنظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیرشاہ نے جیل سے ایک پیغام میں افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا خاموش تماشائی بن کرظالم قوتوں کی طرف سے فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور تباہی دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین ایک جیسی جدوجہد کررہے ہیں جن پر بھارت اور اسرائیلی استعمارمظالم ڈھارہے ہیں۔

ان متنازعہ علاقوں میں جاری فوجی جارحیت اور بنیادی حقوق سے محرومی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے ان تنازعات کو حل کیاجائے۔

حریت کانفرنس کے رہنما نے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں خاص طور پر اگست 2019 کے بعد کشمیریوں کی شناخت کو مٹانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر دیا ہے اور سرینگر، پلوامہ، اسلام آباد اور کولگام میں نئی کالونیاں قائم کی ہیں جو جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے خطرہ ہیں۔حریت رہنمانے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زارکا نوٹس لے اور تنازعات کے مزیدبڑھنے سے پہلے ان کو حل کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ انہوں نے دنیا پر زوردیا کہ وہ کشمیر پر اپنی خاموشی توڑدے جہاں بھارت کی نسل پرست حکومت نے اسرائیلی طرز پر لوگوں کو بزورطاقت خاموش کرادیاہے۔

مشہور خبریں۔

شام کے واقعات امریکی اور صہیونی سازشوں کا نتیجہ

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای سے آج 21

جنوبی کوریا کے سابق صدر پر نیا مقدمہ؛ بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام

?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سوک یول پر بغاوت

مرکزی بینک کے گورنر، سیکریٹریز آئی ایم ایف-عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے

حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے: وزیراعظم

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا

صیہونیوں کی لبنان دھماکوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگاروں کی جانب سے بیروت میں پیجر حملوں

ہمیں بد اور بدتر میں سے انتخاب کرنا تھا: اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 ٹیلی ویژن کے صحافی اور تجزیہ

ہم افغانستان میں مسلح اپوزیشن گروپوں کی حمایت کرتے ہیں: برطانیہ

?️ 23 اپریل 2022سچ خبریں:  قطر کے دورے کے موقع پر طالبان کے عبوری وزیر

عام شہری مہنگائی سے پریشان

?️ 3 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے