عالمی برادری حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی رہائی کیلئے آواز بلند کرے ، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے بھارت پردبائو بڑھائے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان اور دیگر حریت رہنمائوں بشمول ایڈوکیٹ ارشد اقبال، فاروق توحیدی، محمد سلیم زرگر، امتیاز ریشی اور محمد عاقب نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی فوجیوں کنی طرف سے مسلسل جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں ظالما نہ اقدامات کے ذریعے لوگوں کے بنیادی حقوق کو سلب اور آوازوںکو دبایا جارہا ہے ۔انہوں نے عالمی  برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال جاننے کیلئے اپنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیمیں مقبوضہ علاقے میں بھیجیں۔حریت رہنمائوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جیلوںمیں کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی جلد رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں ۔انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع شوپیاں میں جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور ان واقعات کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین قسم قرار دیا۔

حریت ترجمان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ اسرائیل کی نوآبادیاتی آبادکاری کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے مغربی علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس پر اپنے چھاپوں اور کریک ڈائونز ، فلسطینیوں کے قتل عام ، انہیں ان کے گھروں اور زمینوں سے زبردستی بے دخل کرنے کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

مشہور خبریں۔

سہیل وڑائچ کا عمران خان سے ملاقات کا احوال

?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سنیئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کل عمران

جرمن حکومت غیر ملکی فوج کی خدمات حاصل کرنے کی فکر میں

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن فوج کو ان دنوں بہت سے مسائل کا سامنا ہے

ترکمان ترکی کی علاقائی مداخلت کے اوزار؟

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ترکی کی گڈ پارٹی کے سربراہ نے عراقی ترکمانوں کے ایک

نگران وزیراعظم، اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

روس اپنےاہداف پر قائم

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ

’این آئی اے بی‘ ملک میں فصلوں پر موسمیاتی اثرات سے نمٹنے میں پیش پیش

?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیوکلیئر سائنس نے پاکستان کو مونگ کی دال

رفح آپریشن کے بارے میں قاہرہ میں اسرائیل کی خفیہ مشاورت کی Axios رپورٹ

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:رپورٹس میں صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور شباک کے

 ابو عاقلہ کا قتل جنگی جرم ہے: فلسطینی وزیر انصاف

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی وزیر انصاف محمد الشلالدہ نے ہفتے کے روز اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے