?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے شب برات کے موقع پر کشمیریوں کو تاریخی جامع مسجد سرینگر میں عبادات اور نوافل کی ادائیگی سے روکنے اور سینئر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں نظربندی کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شب برات کے موقع پر جامع مسجد کو مقفل کرنے کو اپر فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قابض انتظامیہ کے اس اقدام سے کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
انہوں نے کشمیری مسلمانوںکو شب برات جیسے مواقع پر عبادات سے روکنے اور جامع مسجد میں اکٹھے ہونے سے روکنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام نے کشمیر کاز اور اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے ندرونی اور بیرونی محاذوں پر اپنے موقف کو پیش کرنے پر آزادی پسندکشمیری عوام اور غیر قانونی طور پر نظر بند رہنمائوں اور کارکنوں کی ثابت قدمی کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ نئی دلی کے مقررکردہ لیفٹیننٹ گورنر جی منوج سنہا کی قیادت میں بھارتی فورسز نے رمضان المبارک کے قبل ہی بے گناہ کشمیریوں کے خلاف اپنے ظلم و جبر کاسلسلہ تیز کر دیا ہے۔
حریت ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے کشمیریوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیر مخالف ایجنڈے اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے بھارت پر دبائو ڈالے ۔انہوں نے عالمی برادری سے ہزاروں کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔


مشہور خبریں۔
اردنیوں کا اسرائیلی سامان لے جانے والے ٹرکوں کو روکنے کا انوکھا انداز
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: اردنی نوجوانوں نے اسرائیلی سامان لے جانے والے ٹرکوں کے
فروری
دوسرے ممالک میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی پر روس کی سخت تنقید
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:روس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک سے جوہری
مارچ
اگر انتخابات الگ الگ کروانے کا فیصلہ آیا تو سندھ قبول نہیں کرے گا، پی پی پی
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار
اپریل
امریکہ کے یمن جنگ میں اربوں ڈالر خرچ
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین انفارمیشن سنٹر کے حوالے سے، امریکی نیٹ ورک NBC
مئی
غزہ میں نسل کشی جاری؛ مزید 100 فلسطینی شہید
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں
اگست
یورپ غیر معمولی مہنگائی میں گرفتار
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یورپی ممالک کو افراط زر اور غیر معمولی مہنگائی کا سامنا
مئی
سعودیوں نے یمن کے الجوف علاقے میں تیل کی تلاش کیوں روک دی؟
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ الجوف کے کئی علاقوں میں
نومبر
صیہونی فوج کا نیا سربراہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز نے اسرائیلی فوج کے چیف آف
ستمبر