دور دراز جیلوں میں قید کشمیریوں کے اہلخانہ کا ذہنی کرب اور اذیت

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جدوجہد آزادی کشمیر سے وابستگی کی وجہ سے بھارت اورمقبوضہ علاقے کی دور دراز جیلوں میں طویل عرصے سے قید ہزاروں کشمیریوں کے اہلخانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک کشمیری خاتون کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید اپنے بیٹے سے طویل جدائی کا دکھ درد بیان کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔

بوڑھی والدہ ویڈیو میں اپنا دکھ ، بے بسی اور پریشانی ظاہرکرتے ہوئے بتارہی ہیں پابندیوں ،سرینگر جموں ہائی وے کی بندش اور سفر کی سہولت نہ ہونے کے باعث وہ اپنے بیٹے سے ملاقات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کا بیٹا طویل عرصے سے کوٹ بھلوال جیل میں قید ہے اور وہ مزید اس سے جدائی کا دکھ مزیدبرداشت نہیں کرسکتی ۔ بوڑھی ماں اپنے بیٹے سے ملاقات کیلئے جموں کی جیل تک پیدل طویل سفر کرنے کا عزم ظاہر کرتی ہے۔

یہ دکھ اور پریشانی صرف ایک بوڑھی ماں تک محدود نہیں بلکہ جموں وکشمیر میں ہر دوسرے خاندان کایہی المیہ ہے کیونکہ ان کا کوئی نہ کوئی پیارا بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی دوردراز جیل میں قید ہے جس سے وہ برسوں ملاقات سے محروم ہیں۔

ویڈیو میں بوڑھی ماں نے تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے دعا بھی کی ۔ یہ جدائی جذباتی، ذہنی اور نفسیاتی طور پر بھی بہت بڑا بوجھ بن چکی ہے۔سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ صرف کچھ افراد تک محدود نہیں ہے۔ ایک پورا طبقہ اس اذیت میں مبتلا ہے جہاں وہ اپنے پیاروں سے ملاقات کی خواہش بھی پوری نہیں کر سکتے۔

سرینگر جموں ہائی وے کی بار بار بندش اور جیلوں میں قید افراد کی حالت زار، ان کی بے چینی اور اہل خانہ کودرپیش معاشی مشکلات ایک سنگین انسانی مسئلہ بن چکا ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حالات قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے نہ صرف جسمانی تکلیف بلکہ ذہنی اذیت کا سبب بھی بن رہے ہیں۔

انہیں اس بے بسی اور تنہائی کا سامنا ہے۔ ماہرین نے مطالبہ کیا کہ کشمیری نظربندوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر وادی کشمیر کی جیلوں میں منتقل کیا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ ان سے ملاقات کرسکیں ۔

واضح رہے کہ جدوجہدآزادی کشمیر سے وابستگی پربھارت نے ہزاروں کشمیریوں کو دوردراز جیلوں میں قید کر رکھا ہے ،جیلوں میں کشمیری نظربندوں کو علاج معالجے اور مناسب خوراک جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے جس سے وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

میٹا میں تعینات اسرائیلی اعلیٰ افسر کی جانب سے فلسطین کے حق میں پوسٹس ہٹانے کا انکشاف

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس

’جمع تقسیم‘ میں مسجد کے مناظر کی شوٹنگ کرتے ہوئے ہچکچا رہا تھا، دیپک پروانی

?️ 17 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کا کہنا تھا

احسن اقبال کا اسد عمر کو خط

?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وفاقی وزیر منصوبہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:تیل پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی نئی قسم کے کورونا

اسرائیل کو شکست تسلیم کر کے جنگ ختم کرنی چاہیے: بائیڈن

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن

لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، اعظم نذیر تارڑ

?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

موجودہ دور کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے:ایرانی صدر

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ آج کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے