?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں وکشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت جموں کشمیر پر گزشتہ 77برس سے کشمیریوں کی مرضی کے منافی محض فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور علاقے میں اسکی حیثیت ایک جارح کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دے ہیںاور بھارتی مظالم انکے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بیش بہا قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالسی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ماحول کو سازگار بنائے۔انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار ترقی اور امن وسلامتی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ علاقے میں پابندیوں ، محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد سیکورٹی اقدامات کی آڑ میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا ایک نیاسلسلہ شروع کر دیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے میں اپنے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق نہیں رکھتا ۔ ترجمان نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔


مشہور خبریں۔
اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف کی جانب سے زرتبادلہ کی شرح میں
ستمبر
ٹرمپ کے تل ابیب سے تعاون کم ہونے کی وجوہات
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: فاکس نیوز نے اسرائیلی جاسوسی خدمات کے ایک سابق عہدیدار کے
مئی
حماس کے سامنے رکھا جانے والا نیا صیہونی معاہدہ
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے تحریک حماس کے لیے تجویز کردہ تین
مئی
شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عناصر اور کرد فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں؛100 سے زائد ہلاکتیں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عناصر اور امریکی حمایت
جنوری
صیہونی ملٹری انٹیلی جنس کی بڑی خانہ جنگی کی وارننگ
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی ملٹری انٹیلی جنس شاخ نے تل ابیب میں ہمہ گیر
اپریل
دہشتگردی کیخلاف جنگ کو فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائیگا۔ سول و عسکری قیادت
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم
مئی
یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے چھ سال قبل
ستمبر
40,000 فلسطینی جنگجو اب بھی غزہ کی پٹی میں موجود ہیں
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی
مئی