جموں: (سچ خبریں) جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں منگل کی شام کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے ۔ افسران نے بتایا کہ ضلع کے مینڈھر علاقہ میں بلنوئی علاقہ میں فوج کی ایک گاڑی کھائی میں گرگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس حادثہ میں 5 فوجی جوان کی موت ہوگئی ہے۔
جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں منگل کی شام کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے ۔ افسران نے بتایا کہ ضلع کے مینڈھر علاقہ میں بلنوئی علاقہ میں فوج کی ایک گاڑی کھائی میں گرگئی ۔ اس حادثہ میں 5 فوجی جوان کی موت ہوگئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فوج کے افسران جائے واقعہ پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کرکے زخمیوں کو اسپتال بھیجنے کی کارروائی شروع کردی ۔
ہندوستانی فوج کی یہ گاڑی پونچھ کے مینڈھر میں 150 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ اس گاڑی میں کل 18 فوجی سوار تھے جن میں سے 6 فوجی شدید زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ سبھی فوجی جوان 11 مراٹھا رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے، جو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی طرف جا رہے تھے۔ فوج نے فوجیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
بتادیں کہ گزشتہ ماہ پیش آئے اسی طرح کے ایک دوسرے حادثہ میں جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں فوجی اہلکار کی موت ہوگئی تھی اور ایک دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔ یہ حادثہ چار نومبر کو کالاکوٹ کے بڈوگ گاوں میں پیش آیا تھا، جس میں نایک بدری لال اور سپاہی جے پرکاش سنگین طور پر زخمی ہوگئے تھے اور انہیں فورا نزدیکی اسپتال لے جایا گیا تھا ۔
حالانکہ لال کی علاج کے دوران موت ہوگئی تھی ۔ وہیں 2 نومبر کو بھی جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں ایک کار کے پہاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر جانے سے ایک خاتون اور اس کے 10 مہینے کے بیٹے سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور تین دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔