🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جنوبی ایشیا میں ایٹمی فلیش پوائنٹ قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا کہ مسئلہ کشمیرحل نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے کیونکہ یہ خطہ دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جمائو والا علاقہ ہے جہاں کشمیریوں کو دبانے کے لیے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی تعینات ہیں۔
حریت قیادت نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ خطے کو ایٹمی تباہی سے بچانے کے لئے تنازعہ کشمیر کے فوری حل کے لیے مداخلت کرے۔قیادت نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مختلف مقامات پر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں جہاں وہ سخت سردی میں پیدل چلنے والوں کو گھنٹوں کھڑے کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں کی جارہی ہیںجہاں بلا امتیاز مردوں اور خواتین کی پریڈ کروائی جاتی ہے۔بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ بھارتی فورسز کے اہلکار اوراین آئی اے اورایس آئی اے سمیت بھارتی ایجنسیاں نے پورے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہیں ہے اور انہیں گرفتار اور ہراساں کیا جاتا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنمائوں بشمول مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان اور آسیہ اندرابی کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔حریت قیادت نے کہا کہ کشمیر ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے جسے زبردستی یا فوجی طاقت کے بل پرنہیں بلکہ فریقین کے درمیان جامع مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ گرفتاریاں، ہراساں کرنا، قتل وغارت اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیاں ہر لحاظ سے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔
مشہور خبریں۔
پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی سے متعلق خبریں نشر کرنے پر عائد پابندی ختم
🗓️ 23 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)
نومبر
اسرائیل کا کوئی بھی جہاز بحیرہ احمر سے نہیں گزرے گا
🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:مہدی المشاط نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ
جنوری
کیا نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں؟
🗓️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس بات پر زور
مارچ
امریکی انٹیلی جنس اداروں کو بائیڈن کا نیا حکم
🗓️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین جنگ کے رازوں کے بارے میں پینٹاگون کی متنازعہ خفیہ
اپریل
اربیل میں موساد پر حملے سے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج انڈیکس منہدم
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: اقتصادی اخبار دمارکر نے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت
مارچ
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے متعلق سماعت کی
🗓️ 23 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی
فروری
النصرہ فرنٹ کا ادلب میں ڈی ایسکلیشن علاقوں پر 42 بار حملہ
🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز نے
ستمبر
وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا
🗓️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے اعلان
مارچ