جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے کی انتظامیہ کشمیری عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔
کشمیر یوتھ کانگریس کے صدر اُدے بھانو چب ِنے یہ بات جموں کے علاقوں رمضان پورہ، ارجن نگر اور بسنت نگر کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں کسی منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں ان علاقوں کے لوگوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات دو رکرنا بی جے پی حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ بھارت میں برسراقتدارہے اور اپنے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ذریعے براہ راست مقبوضہ کشمیر کے امور چلارہی ہے ۔اُدے چِب نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں کوئی نیاترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ۔
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے کی انتظامیہ کشمیری عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھارت میں برسراقتدارہے اور جموں و کشمیر پر بھی اسکی حکمرانی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت کشمیریوں کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں شہر کے بیشتر علاقوں کو پینے کے پانی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اوردیگر مسائل کا سامنا ہے۔ضلعی ترقیاتی کونسل جموں رورل کے کے صدر ہری سنگھ چِب نے اس موقع پر کہاکہ بی جے پی حکومت نے ریاستی شناخت کے معاملے پر کشمیریوں کے دھوکہ کیاہے۔