بھار ت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیاہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر تعیناتی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے اور علاقے کو ایک بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں بھارتی فوجیوں کی موجودگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر 27اکتوبر 1947کو بھارت کے غیر قانونی حملے کے بعد سے فوجی محاصرے میں ہے۔

انہوں نے کہ بھاری تعداد میں فوج کی موجودگی سے علاقے میں ایک سنگین اورطویل ترین انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجیوں کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا ہر گلی اور ہرمحلہ فوجی محاصرے میں ہے،بھارتی فوجی علاقے کے طول وعرض میں گشت کر رہے ہیں۔ حد سے زیادہ فوجیوں کی موجودگی کا مقصد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرکے کشمیری عوام کی جائز سیاسی امنگوں کو دبانا ہے۔

ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ تقریبا 10 لاکھ بھارتی فوجی علاقے میں تعینات ہیں اور ہر سات شہریوں پر ایک مسلح فوجی پہرہ دے رہاہے جس کی مثال دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ بھاری تعداد میں فوجیوں کی موجودگی کے باعث ہراساں کیے جانے، بلاجواز گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے۔

حریت ترجمان نے کہا کہ بھارت بھاری تعداد میں فوجیوں کی موجودگی سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کرمتنازعہ علاقے میں منظم انداز میں فو جی مظالم اورآبادی کے تناسب میں تبدیلی پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ ایڈوکیٹ منہاس نے کہاکہ کشمیر ی عوام خیرات نہیں مانگ رہے بلکہ وہ اپنے حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فوجی طاقت سے کبھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبایا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے عالمی ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ فوجی استثنی کی آڑ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کریں۔ ترجمان نے خبردارکیاکہ عالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ اپنے مظالم کو بلا روک ٹوک جاری رکھے۔حریت ترجمان نے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل پر زوردیا۔

مشہور خبریں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا کے لیے علیحدہ ایپ بنائے جانے کا انکشاف

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے

امریکہ اور وسطی ایشیا نے B5+1 تجارتی فارمیٹ کا آغاز کیا

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ اور وسطی ایشیا کے ممالک امریکی کمپنیوں کے ساتھ خطے

صیہونی حکومت کو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جائے: فلسطین

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور  نے اس

فضائی تصویر لینے کے لیے سیٹلائٹ کا بہترین متبادل

?️ 1 جنوری 2022کولاراڈو(سچ خبریں) جب بھی زمین کے وسیع رقبے کی تصاویر کی بات

پی ٹی آئی احتجاج: لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

?️ 26 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث

شہید نصراللہ پوری ملت اسلامیہ کے باپ تھے: زینب نصراللہ

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں: شہید سید حسن نصراللہ کی صاحبزادی زینب نصراللہ نے مزاحمت

غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف جنگ جاری

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے

وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین آڈیو لیکس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے