?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تنازعہ جموں وکشمیر حل نہ ہونے کے باعث کشمیری عوام کودرپیش مشکلات میں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت اور اس کے فوجیوں کی طرف سے سیاسی ناانصافیوں، خوف ودہشت کے ماحول اور مظالم کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔
میڈیا کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 5اگست 2019کوعلاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے سخت فوجی اور پولیس محاصرے کے نفاذ کے بعد کشمیریوں پرمظالم، سیاسی ناانصافیوں اور خوف ودہشت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 857کشمیریوں کو شہید اور 2413 کو زخمی کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر انسانی اورغیر جمہوری اقدامات اور بھارتی فوجی محاصرے کی وجہ سے کشمیریوں کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا گیا ہے اور جموں و کشمیر کے مظلوم اور نہتے لوگوں پر بھارتی فورسز کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم روز کا معمول بن چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے بھارتی فوجی ، پیراملٹری فورسز اورپولیس اہلکار روزانہ کی بنیاد پر گھروں پر شبانہ چھاپے ماررہے ہیں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کررہے ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران بھارتی ایجنسیاں جھوٹے الزامات پر عام لوگوں کے رہائشی مکانات ، زمینوں اوردیگر املاک پر قبضہ کررہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت آزاد صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں نریندر مودی کی زیرقیادت ہندوتواحکومت کے موقف کی حمایت نہ کرنے والے صحافیوں کو ہراساں کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی حکومت آزاد پریس کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور دلتوں سمیت تمام مذہبی اقلیتوں کے خلاف اپنے جرائم کو دنیا سے چھپا سکے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں آزاد صحافت پر حملے صحافیوں کی عالمی تنظیموں کے لیے ایک چیلنج ہے۔رپورٹ میں اقوام متحدہ اور امن پسند عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ کشمیری عوام کو درپیش مشکلات سے اپنی لاتعلقی ختم کرے اور ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ وقت آگیاہے کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔


مشہور خبریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کا کوئی امکان نہیں، وزیردفاع
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
جولائی
عبوری صیہونی حکومت کی سب سے بڑی مشق
?️ 9 مئی 2022مشق فلسطینی علاقوں میں کشیدگی اور شہادتوں کی کارروائیوں میں اضافے کے
مئی
امریکہ کی زلنسکی کو آخری وارننگ
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کو ایک آخری وارننگ
اپریل
پنجاب میں 4 نئے اضلاع کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
?️ 16 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی
اکتوبر
گہری امریکی سفارت کاری؛ سیاسی دباؤ کے ساتھ عراقی انتخابات میں ناکامی کی تلافی
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: بغداد نے حالیہ دنوں میں سینیئر امریکی سفارت کاروں کی
دسمبر
سید حسن نصرالله کی تدفین کے بارے میں مغربی میڈیا کے دعوے مسترد
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی ذرائع ابلاغ نے حزب الله کے سکریٹری جنرل شہید
اکتوبر
جج دھمکی کیس میں عدالت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم
?️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج دھمکی
ستمبر
صرف 9% نوجوان امریکی فوج میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں: امریکی فوج
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اعلیٰ امریکی فوجی اہلکار نے بدھ کو کہا کہ نوجوان
مارچ