?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے بھارت کی خود ساختہ مردم شماری 2024 کومسترد کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے ذاتی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، یاسین عطائی، خواجہ فردوس، یاسمین راجہ، حفظہ بانو، محمد یوسف نقاش، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، امتیاز ریشی اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ مردم شماری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جن میں اپنی سرزمین پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف کشمیری عوام کے مزاحمت کے حق کو تسلیم گیا ہے۔حریت رہنمائوں نے تاریخی حقائق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں 1947سے بھارت کے اقدامات خاص طور پر اس کا جبر اور غیر قانونی قبضہ ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے گرفتاریوں، جعلی مقابلوں اور املاک کی ضبطی سمیت کئی دہائیوں سے جاری ظلم و ستم کے باوجودبھارت سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔حریت رہنمائوں نے مردم شماری میں آبادی کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کو اجاگرکرتے ہوئے اسے علاقے میں آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی دانستہ کوشش قراردیاتاکہ کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل اور ان کی سیاسی نمائندگی کو متاثر کیاجائے۔ انہوں نے بھارتی جیلوں میں نظربندحریت رہنماؤں، کارکنوں اورنوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی اذیت دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
اٹلی کے باشندے حکومتی منصوبے پر چراغپا
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:اٹلی حکومت سماجی امداد میں کمی کرنا چاہتی ہے جس کی
جولائی
پاکستانی وزیر دفاع کی افغانوں کو نکالنے کے مخالفین پر کڑی تنقید
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے X سوشل نیٹ
اپریل
روسی معیشت مغربی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ مضبوط: لی مونڈے
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لی موندے نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں گزشتہ 12
فروری
80 سال بعد اخوان المسلمین پر اردن میں پابندی، پس پردہ وجوہات کیا ہیں؟
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:اردن نے اخوان المسلمین سے وابستہ تمام تنظیموں پر پابندی
اپریل
پاکستان نے افغانستان کو ادویات دے کر انسانیت کا ثبوت دیا ہے
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم
ستمبر
اسلام آباد پولیس کی ریڈ زون کی حدود میں باضابطہ توسیع کی درخواست
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے مقامی انتظامیہ سے باضابطہ
نومبر
عمران کا بیرونی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے: وفاقی وزراء
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
جولائی
کیا اسرائیل کے پاس غزہ میں کوئی آپشن ہے ؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز عسکری تجزیہ نگار آموس حریل نے اعلان
اکتوبر