بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے مزید تکالیف اور پریشانیوں کا سبب بن جاتا ہے، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے مزید تکالیف اور پریشانیوں کا سبب بن جاتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، بھارتی فورسز نے اہم شاہراﺅں اور راستوں پر مزید چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جہاں گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کر خواتین، بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں، قابض بھارتی اہلکار لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر شدید سردی میں گھنٹوں کھلے آسمان تلے کھڑا رہنے پر مجبور کرتے ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مقبوضہ علاقے میں وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔

بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم روکنے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر

صہیونیوں نے رام اللہ میں الجزیرہ کا دفتر کیا بند

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے فوجی حکم سے الجزیرہ نیٹ ورک کو

ملک میں ’سلیکشن پروسس‘ روک کر الیکشن پروسس شروع کیا جانا چاہیے، فواد چوہدری

?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے

ایران میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملے پر یورپی یونین کا شدید ردعمل

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کے ترجمان نے ایک بیان

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہو گئی

?️ 9 اگست 2021بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے

غزہ جنگ میں صیہونیوں کی بےبسی؛صیہونی فوج کی زبانی

?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ جنگ کے 147

آرمی چیف کا دورۂ امریکا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت

?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور سپہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور ظالمانہ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کردیا

?️ 3 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے