بھارت نے کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے یرغمال بنا رکھا ہے، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کرکے کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے یرغمال بنا رکھا ہے۔

میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں بشیر اندرابی، محمد یوسف نقاش، فاروق احمد، غلام نبی وار، عطاءاللہ، جاوید احمداور امتیاز احمد شیخ نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ان پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت نے اگست2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پورے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر جیل میں تبدیل کرکے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ۔ انہوںنے کہا کہ قابض بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنا دیا گیا ہے اور ان سے انکے گھر، زمینیں اور دیگر املاک چھینی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہونے کے بھارتی دعوے بالکل بے بنیاد اور کھوکھلے ہیں۔

انہوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کاررائیوں اور بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل ،گرفتاری پر شدید تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا پیدائشی حق، حق خودارادیت دیے بغیر خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔

حریت رہنماﺅں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل اور جنگی جنوںکا نوٹس لیے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔

مشہور خبریں۔

کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے

صہیونی آبادکاروں کو اپنے جرائم کی قیمت ادا کرنا ہوگی:حماس

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں ایک

پبلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے: وزیر اعظم

?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلک اکائونٹس

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قومی اسمبلی کا ردعمل

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل

ایران، سعودی عرب اور ترکی کی بیک وقت سفارتی کوششیں؛ کیا کابل اسلام آباد بحران پر قابو پایا جا سکے گا؟

?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: اسلام آباد بحران اب صرف دو ممالک کے درمیان تنازعہ

سیف علی خان نے حملے کے بعد پولیس کو پہلا بیان ریکارڈ کرادیا

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ اسٹار سیف علی خان نے خود پر ہونے

تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز رشید پر اعتراض

?️ 17 فروری 2021 اسلام آباد /  لاہور /  کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں

تائیوان امریکی کھیل کا میدان نہیں ہے:چینی میڈیا

?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:چین کے سی‌جی‌ٹی‌این چینل نے جو بائیڈن کی حکومت کو ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے