?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اور بھارت اپنے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے اسکی بین الاقومی حیثیت ہرگز متاثر نہیں کرسکتا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے، یہ تنازعہ اب تک حل نہ ہونے کیوجہ سے نہ صرف کشمیری مسلسل مشکلات کا شکار ہیں بلکہ پورے خطے کو متوار ایک غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ مسئلے کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارت کا غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل او ر ہٹ دھرمی ہیں۔
ترجمان حریت کانفرنس نے بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ناروا اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اورگھروں پر چھاپوں کی کاروائیوں کے ذریعے مسلسل نشانہ بنایاجا رہا ہے۔انہوںنے تحریک آزادی کیساتھ وابستگی کی پاداش میں کشمیریوںکی جائیدادوں کی مسلسل ضبطی اور ملازمین کی برطرفی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو معاشی طور پر مفلوک الحال اوراپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے پر تلا ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ، ان کاروائیوں کے دوران خواتین، بچوں اور معمر افراد سمیت لوگوں کو ٹھٹھرتی ہوئی سردی میں گھنٹوں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبو ر کیا جاتا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی ان تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلندہیں اور وہ شہداءکے مقدس مشن کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر، ایک دن میں لاکھوں کیسز سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید متاثر
?️ 6 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہوچکا
اپریل
مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق
?️ 6 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم
دسمبر
ہم بھارت کو گالیاں دیتے اور اسی کے گانوں پر ناچتے ہیں، فیصل قریشی
?️ 9 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی
فروری
’گرفتار خواتین ہاسٹل میں ہیں‘، بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کے خلاف سماعت پر آئی جی اسلام آباد کا بیان
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ مظاہرین کی گرفتاری
دسمبر
قرآن پاک کی توہین کے بعد سویڈن کے وزیراعظم کا پہلا بیان
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن کے وزیر اعظم اولاف کرسٹینسن نے سویڈش شہریوں کی جانب
جولائی
صیہونی تجزیہ نگار کا حماس کے بارے میں حیران کن انکشاف
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے نیتن یاہو کی کابینہ پر
اکتوبر
اسپین کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ / "غزہ فلسطینیوں کا ہے”
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "غزہ فلسطینیوں کا
مئی
آیت اللہ سیستانی بھی صیہونی جاسوس سافٹ وئر کی زد میں
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کے
جولائی