🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی شروع کی ہے جس سے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے پاریگام کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ فوجیوں نے علاقے کے مختلف مقامات پر گولیاں بھی چلائیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آخری اطلاعات تک فوجی آپریشن جاری تھا۔
ضلع ڈوڈا کے علاقے ٹھٹھری میں آج بھارتی فوج کی گاڑی نے دانستہ طور پر ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ بھارتی فوج کشمیریوں کو قتل اور معذور کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے۔ اس مذموم عمل کیلئے وہ بندوقوں کے علاوہ گاڑیوں کا بھی استعمال کررہی ہے۔ بے گناہ لوگوں کو کچل کر موت کے حوالے کرنے کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، محمد سلیم زرگر، سید بشیر اندرابی، جاوید احمد میر، میر شاہد سلیم، نریندر سنگھ خالصہ اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کرنے ولا ملک ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کو مسلسل پامال کررہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں وحشیانہ اقدامات پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ایک انٹرویو میں کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے پورے مقبوضہ جموں و کشمیر کو عملی طور پر جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہونے کے مودی حکومت کے دعووں کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات معمول پر ہیں تو بھارتی جیلیں کشمیری نوجوانوں سے کیوں بھری ہوئی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو افراد کی غیر قانونی حراست کالعدم قرار دیتے ہوئے حکام کو انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
چین نے بھی دھتکارا اسرائیل کو
🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے دورہ بیجنگ کے اعلان کے ساتھ ہی، مشرق
جولائی
ہنگامہ آرائی کے باعث ہائیکورٹ اور دیگر عدالتیں آج بند
🗓️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} گزشتہ روز وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ
فروری
بائیڈن کی صہیونیوں میں عجیب مقبولیت
🗓️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن کو امریکہ کا سب سے
جولائی
زیلینسکی بدعنوانی کا شکار
🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج کے جنرلوں میں سے ایک سرگئی کریونوس نے
اگست
کرپشن ختم کر کے ہی سانس لیں گے
🗓️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے
دسمبر
پردے کے پیچھے امریکہ اور سعودی کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے امریکہ-سعودی دفاعی تعاون کے بارے میں دفاعی معاہدے
ستمبر
2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن کی ہو گی: پنس
🗓️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سابق امریکی نائب صدر ڈونلڈ
نومبر
طوفان الاقصی آیت اللہ خامنہ ای کی نظر میں
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن، جسے آیت اللہ خامنہ ای نے تباہ
اکتوبر