?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت سے ہی مقبوضہ علاقے اورجنوبی ایشیا میں امن قائم ہوسکتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو کے دوران لداخ سمیت جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں پر غور کرنے پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے قافلے پر حالیہ حملے جیسے واقعات کا خطے کو کئی سال سے سامنا ہے اور راجوری، سرنکوٹ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔
انہوں نے بی جے پی حکومت کی طرف سے دفعہ370کو عسکریت پسندی کا ذمہ دارقراردیے جانے کے بیانیے کو مسترد کیا۔ فاروق عبداللہ نے مسلح مزاحمت کے حوالے سے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دعوئوں کے باوجود 5 اگست 2019کو دفعہ370کی منسوخی کے بعد بھی عسکریت پسندی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس کی ذمہ داربھارت اور پاکستان کے درمیان جاری سرد جنگ ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک دونوں ممالک بات چیت کا عمل شروع نہیں کرتے اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہیں کرتے، یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔فاروق عبداللہ نے دونوں ممالک کی جوہری صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ مذاکرات میں ناکامی کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زوردیاکہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کی امنگوں پر غور کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکیا کہ بھارتی حکومت ہمارے لوگوں کے جذبات کے ساتھ مسلسل کھلواڑ کررہی ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں نیا امریکی کھیل
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بغداد حکومت اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا تیسرا دور
اپریل
اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار انتہائی شدت پسند اور فلسطینیوں کے دشمن ہیں
?️ 4 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار نفتالی بینیٹ
جون
’ہتھیار ڈالنا کوئی آپشن نہیں‘، نگران وزیراعظم کا دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم
?️ 23 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اگست
سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں واپس لینے پر نمٹا دیں
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مجوزہ آئینی ترمیم
اکتوبر
امریکی پالیسیاں تیسری جنگ عظیم میں ختم ہوں گی: ٹرمپ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: متنازعہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز
مئی
طالبان: افغانستان محفوظ ہے کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے وزیر داخلہ نے افغانستان میں قومی سلامتی
دسمبر
ڈالر کی اڑان جاری
?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) امریکی ڈالر نے روپیہ کے کس بل نکال دیئے، اوپن
جون
جنگ بندی کے مذاکرات میں فلسطینی فریق پر دباؤ
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی واللا سائٹ نے صیہونی سیاسی ذریعے کے
اگست